Pak SarZameen Party Peace full Protest at Hyderabad ‘Kohinoor Chowk’ 26 April 18

26th April, People of Hyderabad have come out on the street on the call of P.S.P to protest against the dilapidated civic facilities, extremely poor governance and Corrupt practices by the City and Provincial Governments

Hyderabad is fully geared up for change and ready to discard the current Authorities of Hyderabad .
Hyderabad is fully geared up for change and ready to discard 3 decades old Evil system which has destroyed three generations of Muhajirs

Peaceful Protest By Pak SarZameen Party on Friday 20 April 18, having unscheduled load shedding in #KarachiKiAwazPSP

On Friday 20 april 2018, P.S.P’s call, a very huge number of people protested outside K-Electric Head Quarters in DHA. We raised issues and also given short, medium and long term solution as well.

We appealed Mr Arif Naqvi (owner of K-Electric) who is a Karachite to fulfil his promise of bringing lights back to Karachi instead of just making profits from KE.

General Workers Convention, Overwhelming presence. P.S.P has Officially launched its election campaign 8 April 2018

Chairman #PSP #MustafaKamal addressing at worker convention.
“Allah has chosen you all to do good deeds, Prepare for #Elections2018 ” #عزت انصاف اختیار

 


Workers Gathering , overwhelming presence. P.S.P have officially launched its election campaign 8th of April, 2018

 

 

 

Pak SarZameen Party General Secretary ‘Raza Haroon’ addressing to Korangi Town Rajput Community

پاک سر زمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون اور دیگر رہنماوں کی کورنگی ٹاؤن یوسی 24 میں راجپوت برادری اور معززین سے خطاب کیا

Public Interaction Campaign

‘Syed Mustafa Kamal’ Visited New Karachi Town For Public Interactions

 

 

 

 

 

سندھ کی تعلمی تباہی کے ذمہدار سندھ کے حکمراں ہے وزیر تعلیم سندھ کے اعترافی بیان کے بعد ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاراوئی کی ضرورت ہے۔

سندھ کی تعلمی تباہی کے ذمہدار سندھ کے حکمراں ہے
وزیر تعلیم سندھ کے اعترافی بیان کے بعد ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاراوئی کی ضرورت ہے۔
(پ ر) پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق منگی نے وزیر تعلیم سندھ کی جانب سے نوکریوں کی فروخت کے اعتراف پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ تمام تر تقرریاں میرٹ پر کی جائیں لیکن اس کے بر عکس اگر تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حق تلفی کر کے نوکریاں فروخت کی گئی ہیں تو اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے تعلیم اور ملک کے دشمنوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تمام تر زمہ داری موجودہ حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے کیونکہ اسی حکومت کی موجودگی میں میرٹ کا قتل کر کے نااہل افراد کو نوکریاں فروخت کی گئیں۔ انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ واقع کا ازخود نوٹس لے کر غریب لوگوں سے نوکریوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں بٹورنے والے افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ملازمین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

تنخواہ کی عدم دستیابی کے باعث ذہنی دباؤ سے کے ایم سی کے ملازم لیاقت علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار۔ آصف حسنین

تنخواہ کی عدم دستیابی کے باعث ذہنی دباؤ سے کے ایم سی کے ملازم لیاقت علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار۔ آصف حسنین

(پ ر) پاک سر زمین پارٹی کے کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے تنخواہ کی عدم دستیابی کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہونے سے کے ایم سی کے ملازم لیاقت علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے افسران اور نام نہاد منتخب نمائندوں کی جانب سے متعدد بار یقین دہانیوں کے باوجود 8 محکموں کے ملازمین کو ان کی تنخواہوں کی ادائیگی تا حال نہیں کی گئی تھی جس کے باعث یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا اور قیمتی انسانی جان ضائع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ خود تو تمام تر حکومتی مراعات کے مزے لے رہی ہے لیکن نچلی سطح پر ملازمین کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی جس سے ملازمین اور عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کے ایم سے کے افسران سے لواحقین کے لئے مالی معاوضے اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے واقع کا ازخود نوٹس لینے اور مقدمہ درج کر کے زمہ دار نااہل افسران کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

گورنر سندھ نے پینے کے پانی کے حوالہ سے کراچی انٹرنیشنل واٹر کانفرنس میں غیرذمہ دارنہ بیان دیا … رضاہارون پینے کے پانی کی قومی ترجیحات میں اوولین حیثیت ہے او دعوامی ر زندگی کی اہم ترین ضرورت ہے سندھ بھر کے عوام بالعموم اور کراچی سمیت شہری علاقوں کو بالخصوص پینے کا صاف پانی جیسی بنیادی سہولت مہیا نہیں پینے کا صاف پانی نہ ملنے اور غذا کی کمی کے باعث 5 برس اور اس سےکم عمر کے بچے stunting اور wastingجیسی کیفیت کا شکار ہیں

گورنر سندھ نے پینے کے پانی کے حوالہ سے کراچی انٹرنیشنل واٹر کانفرنس میں  غیرذمہ دارنہ بیان دیا … رضاہارون

پینے کے پانی کی قومی ترجیحات میں اوولین حیثیت ہے  او دعوامی ر زندگی کی اہم ترین ضرورت ہے

سندھ بھر کے عوام  بالعموم اور کراچی سمیت شہری علاقوں کو بالخصوص پینے کا صاف پانی جیسی بنیادی سہولت مہیا نہیں

پینے کا صاف پانی نہ ملنے اور غذا کی کمی کے باعث 5 برس اور اس سےکم عمر کے بچے stunting اور wastingجیسی کیفیت کا شکار ہیں

    پی ایس پی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے گورنر سندھ کے اس بیان پر شدید حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں گورنر نے کراچی انٹرنیشنل واٹر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی کہا کہ پینے کا پانی مہیا کرنا ان کی ترجیحات میں شامل نہیں بلکہ ان کے خیال میں دہشت گردی، تجارت اور توانائی پینے کے صاف پانی سے زیادہ ترجیحی مسائل ہیں۔  رضا ہارون نے کہا کہ بحیثیت صوبائی گورنر محمد زبیر صاحب کی اوولین ذمہ داری سندھ اور بالخصوص کراچی کے عوامی مسائل کو متعلقہ فورمز پر اجاگر کرنا ہے لیکن انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے پینے کے پانی کے حوالہ سے فورم پرانہوں نے  عوامی مسائل اور بنیادی حقوق و انسانی ضروریات کے حوالہ سے غیرذمہ دارنہ بیان دے ۔ پینے کے پانی کی قومی ترجیحات میں اوولین حیثیت ہے  اود عوامی ر زندگی کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ ۔سندھ بھر کے عوام  بالعموم اور کراچی سمیت شہری علاقوں کو بالخصوص پینے کا صاف پانی جیسی بنیادی سہولت مہیا نہیں ۔ واٹر کمیشن کی حالیہ رپورٹ اور سپریم کورٹ کی کارروائی اس سنگین معاملہ کی طرف توجہ دلا رہی ہے کہ 13اضلاع میں پینے کا صاف پانی انسانوں کے استعمال کیلئے مناسب نہیں۔ اس لئے فوری طور پر ایسے عملی اقدامات کیئے جائیں کہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو سکے ۔  ہنگامی بنیادوںپر کراچی K-4منصوبہ کے فیز 1 کے ساتھ ساتھ فیز 2 کا بھی فی الفور آغاز کر دیا جائے اور کراچی کیلئے 1200 کیوسک پانی کا کوٹہ اگلے 10 برسوں کیلئے مختص کر دیا جائے۔ اس کے علاوہ فیز 3 کے تحت مختص کئے گئے 130  + 130 ملین گیلن پانی کی سپلائی کے کام پر بھی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آغاز کر دیا جائے ۔S-3 پراجیکٹ  کراچی شہر کی ضرورت ہے لہذا اس کی بڑھتی ہوئے لاگت پر انکوائری کروا کر اسے کم کیا جائے اور اس کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ پینے کا صاف پانی نہ ملنے اور غذا کی کمی کے باعث 5 برس اور اس سےکم عمر کے بچے stunting اور wastingجیسی کیفیت کا شکار ہیں۔ ایک محتاط اندازےکے مطابق ملک میں ایسے بچوں کی تعداد ایک کروڑ تک ہے او اس کا بڑا حصہ سندھ  اور خصوصا تھر کے علاقہ سے تعلق رکھتا ہے۔ورلڈ بنک اور قومی ادارے بھی اس حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان بچوں کی نش و نما، ان کا خیال رکھنےاور ایسی کیفیات کی مستقبل میں روک تھام کیلئے ایمرجنسی لگا کر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ کراچی شہر سے غیرقانونی ہائیڈرینٹس اور غیرقانونی پانی فراہمی کی لائنوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

    رضاہارون نے  کراچی انٹرنیشل واٹر کانفرنس میں گورنر سندھ کے بیان کو غیرسنجیدہ اور کراچی سمیت سندھ بھر کے شہریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیا خصوصا ایک ایسے فورم پر جہاں وہ اپنے عہدے کی حیثیت میں سندھ کے پانی کا مقدمہ خوش اصلوبی کے ساتھ لڑ سکتے تھے۔ لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ سندھ کا گورنر ہوتے ہوئے انہوں نے اس فورم سے لا تعلق اشوز پر بات چیت کی اور اپنی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے پارٹی پروجیکشن اور پارٹی مؤقف بیان کیا۔ایسا لگتا ہے کہ یا تو گورنر سندھ کو بنیادی مسائل سے آگاہی نہیں ہے یا وہ ان مسائل پر بات کرنے سے کترا رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں گورنر سندھ اس طرح کے فورمز پر اپنی پارٹی اور وفاقی حکومت کی مارکیٹنگ کرنے کے بجائے سندھ کے عوام کے حقوق پر گفتگو فرمائیں گے۔

میجر اسحاق شہید پاکستان کا فخر اور پوری قوم میجر اسحاق شہید کوخراج عقیدت پیش کرتی اللہ تعالی میجر اسحاق شہید کے درجات کو بلند کر اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ سید مصطفی کمال

میجر اسحاق شہید پاکستان کا فخر اور پوری قوم میجر اسحاق شہید کوخراج عقیدت پیش کرتی
اللہ تعالی میجر اسحاق شہید کے درجات کو بلند کر اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ سید مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے میجر اسحاق کی شہادت پر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو اپنے محافطوں پر پر فخر ہے۔ اپنے ایک بیان انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے اوراپنے شہدا کی قربانیاں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی میجر اسحاق شہید کے درجات کو بلند کر اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عامر سعید راں کا پاکستان ہاؤس میں چیئر مین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی سے ملاقات 9دسمبر کو لاہور میں ہونے والی آل پاکستان پولیٹیکل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عامر سعید راں کا پاکستان ہاؤس میں چیئر مین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی سے ملاقات
9دسمبر کو لاہور میں ہونے والی آل پاکستان پولیٹیکل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عامر سعید راں نے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوس میں پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی ، صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور 9دسمبر کو لاہور میں ہونے والی آل پاکستان پولیٹیکل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اوردونوں کی جانب سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پی اس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال لاہور میں ہونے والے آل پاکستان پولیٹیکل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی اس مو قع پر پی ایس پی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون، وائس چیئر مین افتخار رندھاوا، دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔