انیس قائم خانی کا شدید سردی میں ملک بھر سمیت بالخصوص کراچی میں جاری گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار

 

*مؤرخہ: 5 دسمبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے شدید سردی میں ملک بھر سمیت بالخصوص کراچی میں جاری گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث گیس کی بندش کی وجہ سے گھریلو اور صنعتی صارفین شدید متاثر ہیں، جہاں ایک جانب صنعتوں کو چلانا مشکل ہوگیا ہے تو دوسری جانب ملک بھر میں گھریلو صارفین گیس کی بندش سے شدید سردی اور بھوک سے نبردآزما ہیں لیکن اقتدار کی جنگ میں گم حکمرانوں اور سابق حکمرانوں کے پاس چونکہ کوئی پالیسی نہیں اس لیے انہیں ملک اور عوام کی کوئی فکر نہیں۔ عوام پہلے ہی حکومتی تعصب، نااہلی اور کرپشن کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ ، پانی کی عدم فراہمی، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت کئی پریشانیوں میں مبتلاء ہے اور اب شہر میں گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے گیس کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مزید عذاب میں مبتلا کردیا ہے، ایسی صورتحال میں ملک میں کسی بھی وقت امن و امان کا سنگین مسئلہ بن سکتا ہے، جسکی زمہ دار صرف حکومت ہوگی۔ انیس قائم خانی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد گیس کی مسلسل فراہمی کو ممکن بناتے ہوئے فوری اور متبادل انتظامات بروئے کار لائے۔

مصطفیٰ کمال کا دنیا بھر میں آباد سندھی بھائیوں بالخصوص سندھ میں آباد تمام زبانیں بولنے والوں کو سندھ کلچرل ڈے کی مبارکباد

 

*مورخہ 4 دسمبر 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے دنیا بھر میں آباد سندھی بھائیوں بالخصوص سندھ میں آباد تمام زبانیں بولنے والوں کو سندھ کلچرل ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت سے جڑی ہر شے میں محبت، امن، بھائی چارگی کا پیغام ہے ،چاہے سندھی ٹوپی ہو یا اجرک۔ یہ دھرتی صوفیاء اکرام اور اولیاء کرام کی دھرتی ہے۔ اس دھرتی پر سندھیوں اور مہاجرین نے مل کر حضور ﷺ کے دور کے انصار اور مہاجرین کی سنت زندہ کی ہے۔ آج کے دن ہمیں نفرتوں کا مکمل خاتمہ کر کے قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی حقیقی تعبیر حاصل کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔ سندھ کی ثقافت میں بے تحاشہ رنگ شامل ہیں، اسی طرح سندھ میں آباد تمام رنگ، نسل، مسلک اور مذہب کے لوگ ایک گلدستے کی مانند ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا شہید ملت لیاقت علی خان کے بڑے صاحبزادے اکبر لیاقت علی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

*مؤرخہ: 30 نومبر، 2022*

(پریس ریلیز)

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا شہید ملت لیاقت علی خان کے بڑے صاحبزادے اکبر لیاقت علی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک تعزیتی بیان میں سید مصطفیٰ کمال نے مرحوم اکبر لیاقت کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

سندھ حکومت کی کراچی کے خلاف شدید تعصب کی عکاس ہے مصطفی کمال

 

*مورخہ: 28 نومبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے ڈاو یونیورسٹی میں منعقدہ MDCAT کے نتائج پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب MDCAT کے نتائج پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی کراچی کے خلاف شدید تعصب کی عکاس ہے تو دوسری جانب کراچی کے نوجوانوں پر کراچی ہی کے میڈیکل کالجوں کے داخلے بند کردیے گئے ہیں۔ MDCAT کے نتائج میں میرٹ کی جسطرح دھجیاں اڑائی ہوئی ہیں اسکی مثال ماضی میں ملنی مشکل ہے۔ سندھ حکومت کے ایسے اقدامات سے پاکستان کے معاشی انجن میں احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوا ہے بلکہ طلباء میں بڑھتی بےچینی امن و امان کی صورتحال میں خرابی کا باعث بن سکتی ہے جسکی زمہ دار پیپلز پارٹی کی کرپٹ، نااہل اور متعصب حکومت سندھ ہے۔ سن خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کے تحت چلنے والے سندھ کے گھوسٹ تعلیمی اداروں گھوسٹ اساتذہ اور گھوسٹ طالبعلموں پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا ہوا ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے طالب علموں کے وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ سے کراچی میں بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے امتحان کے بعد کا تجزیہ کسی تھرڈ پارٹی یا غیر جانبدار یونیورسٹی کے ذریعہ کروایا جائے جیسا کہ MDCAT 2021 میں کیا گیا تھا۔ اگر سوالات نصاب سے باہر پائے جاتے ہیں تو متاثرہ طلباء کو گریس مارکس دیئے جائیں۔ طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی طلباء کے ساتھ کھڑی ہے اور انکے محفوظ مستقبل اور جائز حق کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

مرکزی کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس نیشل کونسل ممبر وصدر لیبر فیڈ ریشن ڈاکٹر صفوان ملک کی صدارت میں پاکستان ہاؤس میں منعقد

مؤرخہ 28 نومبر 2022

(پریس ریلیز)

لیبر فیڈ ریشن پاک سرزمین پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس نیشل کونسل ممبر وصدر لیبر فیڈ ریشن ڈاکٹر صفوان ملک کی صدارت میں پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے مرکزی رہنماء پیپلز لیبر بیورو کے صدر حبیب جنیدی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشل کونسل ممبر وصدر لیبر فیڈریشن ڈاکٹر صفوان ملک نے کہا کہ پیپلز لیبر بیورو کے صدر حبیب جنیدی صاحب پورٹ قاسم اتھارٹی میں ریفرنڈم کی شکست کو تعصبی ہوا دینا چاہ رہے ہیں اور انکے اس بیان سے پورٹ قاسم اتھارٹی میں کام کرنے والے تمام ملازمین کی دل آزاری ہوئی ہے، پورٹ قاسم ایک وفاقی ادارہ ہے اور اس میں پاکستان کے تمام صوبوں سے رزق حلال کمانے کے لیئے مزدور اپنا روزگار حاصل کرنے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے پورٹ قاسم میں پاکستان پیپلز پارٹی کی یونین بطور سی بی اے اس منصب پر براجمان تھی اور سندھ حکومت کی طرح اقتدار کے مزے لوٹ رہی تھی ، اور ریفرنڈم سے راہ فرار اختیار کر رہی تھی ، اس وقت بھی انہوں نے ملازمین کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس ریفرنڈم میں ملازمین نے انکو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب لوگ جانتے ہیں کہ ماضی میں کن لوگوں نے دہشت گردوں کے سروں پر ہاتھ رکھا ہوا تھا اور کس طرح شہر کراچی میں لسانی بنیادوں پرقتل عام کیا جار ہا تھا جسکی تصاویر ویڈیو سوشل میڈیا پر بھری پڑی ہیں ۔ پاک سرز مین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی انتھک محنت کی وجہ سے آج کراچی میں امن وامان کی جو صورتحال ہے وہ شاید اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔مزید برآں اجلاس میں متفقہ طور پر قرار دار بھی منظور کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پیپلز لیبر بیورو کے صدر حبیب جنیدی صاحب کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے انکو پابند کریں کہ وہ اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر کہ جس سے وفاقی وصوبائی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی دل آزاری ہوئی ہے معافی مانگیں ، اور ایک جمہور پسند جماعت کی طرح پورٹ قاسم اتھارٹی میں ہونے والے ریفرینڈم کے نتائج کو خوش دلی سے قبول کریں۔

مصطفیٰ کمال کا معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

 

*مؤرخہ: 25 نومبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال نے معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم اسماعیل تارا کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا مذاحیہ اداکاری میں ثانی نا تھا، انکی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ سید مصطفیٰ کمال نے مرحوم اسماعیل تارا کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مصطفی کمال کا پاکستان کے 17ویں آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کی

*مؤرخہ: 24 نومبر 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفی کمال نےجنرل عاصم منیر کو پاکستان کے 17ویں آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن بھی ہیں جو انکے دین سے لگاؤ کا ثبوت ہے اور پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اسوقت ایک ایسے ہی انسان کی ضرورت ہے جو ایماندار اور اللہ سے ڈرنے والا ہو۔

الیکشن کمیشن کا کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15جنوری 2023 کو کرانے کا فیصلہ خوش آئند ہے مصطفی کمال

*مورخہ: 22 نومبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15جنوری 2023 کو کرانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ پاک سرزمین پارٹی بلدیاتی انتخابات کے لئے مکمل تیار ہے۔ اگرچہ موجودہ بلدیاتی نظام میں بہت خامیاں موجود ہے جسے دور کیا جانا چاہیے لیکن اسکے باوجود ہم انتخابات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ عوامی مسائل کا واحد حل اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح پر منتقلی ہے۔ ہم ہی نے پہلے کراچی بنایا تھا، ہم ہی اب کراچی و حیدرآباد دوبارہ ٹھیک کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کیماڑی میں بلدیاتی امیدواران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی پہلے روز سے اختیارات و وسائل کی نچلی ترین سطح تک منتقلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کراچی اور حیدرآباد کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں ڈالفن کے نشان پر مہر لگا کر پاک سرزمین پارٹی کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں تاکہ ترقی کا جو سفر تھم گیا تھا اسے وہیں سے شروع کریں۔ اس بار کسی کھوکھلے نعرے میں آنے کے بجائے کارکردگی پر ووٹ دیں۔

مصطفیٰ کمال کا پی ایس پی برطانیہ کے سینئیر نائب صدر مرزا فیصل محمود کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

*مورخہ: 22 نومبر، 2022*

(پریس ریلیز)

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے پی ایس پی برطانیہ کے سینئیر نائب صدر مرزا فیصل محمود کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں سید مصطفیٰ کمال نے مرزا فیصل محمود سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔ دریں اثناء پاک سر زمین پارٹی کے وائس شبیر احمد قائم خانی نے پی ایس پی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود کی والدہ کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ پہاڑی والی مسجد ڈیفنس فیز 1 میں ادا کی گئی؛ نماز جنازہ میں پی ایس پی کے کارکنان و ہمدردوں سمیت مرحومہ کے عزیز و اقارب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

عمران خان خود اپنے سب سے بڑے دشمن ہیں، مصطفی کمال

*مورخہ: 19 نومبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان خود اپنے سب سے بڑے دشمن ہیں، بین القوامی میڈیا کو بتا رہے ہیں کہ میرے ملک کے اداروں، میرا وزیراعظم اور میرا وزیر داخلہ مجھ کو قتل کرنا چاہتے ہیں، اسطرح کے بیانات سے عمران خان دنیا بھر میں پھیلے پاکستان دشمن ایجنسیوں کو ملک میں خانہ جنگی پھیلانے کے لیے اپنے ہی قتل کا سنہری موقع فراہم کردیا ہے، جسکا الزام وہ پہلے ہی ملک کے اداروں، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر لگا چکے ہیں۔ جس فوج نے عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لیے خود کو بدنام کرلیا، عمران خان آج اقتدار سے الگ ہونے پر اسی فوج کے اتنے خلاف ہوگئے کہ ملک کو نقصان پہنچانے لگے۔ توشہ خانے کی گھڑیوں کے افسوسناک واقعات نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے پاکستانی ہونے کے ناطے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ہم نے وہ گھڑیاں چوری کی ہوں۔ پچھلے 71 سالوں میں پاکستان کا قرضہ 31 کھرب تھا لیکن عمران خان نے صرف پونے چار سال میں پاکستان کے قرضوں میں 32 کھرب قرضے کا مزید اضافہ کردیا اور آج پاکستان کا قرضہ 63 کھرب ہوچکا ہے۔عمران خان قوم کو ریاست مدینہ سنائیں نہیں بلکہ دکھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی اور اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ لاالہ الااللہ ہر بات سے آزاد نہیں بلکہ اللہ کے نظام کا پابند کرتا ہے، لاالہ الااللہ یہ نہیں کہتا ہے کہ آپ رانا ثنا اللہ کی گاڑی میں ہیروئن رکھوا دیں، نیب کے چئیرمین کی نازیبا وڈیو بنوا کر اپنے مخالفین پر مقدمات بنوائیں۔ تمام مخالف سیاستدانوں اور میڈیا ہاؤسز کے مالکان کو جیلوں میں بند کروا دیا جو آپکے ہی دور اقتدار میں عدالتوں سے بری ہو گئے۔ قرآن جھوٹ بولنے والے پر اللہ کی لعنت دیتا ہے اور نبی کریم حضرت محمدﷺ کی حدیث کے مطابق مسلمان جھوٹ نہیں بول سکتا لیکن عمران خان سارا دن جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے قوم سے وعدہ کیا کہ 90 دن میں کرپشن ختم کردیں گے، نہیں کی! 50 لاکھ گھر بنا کر دینگے، نہیں دیے۔ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، نہیں دیں! آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیں گے، قرضہ لیا! وزیر اعظم اور وزراء اعلیٰ ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کردیں گے، نہیں کیا۔ جس پیپلز پارٹی کی قیادت کو برا بھلا بولتے نہیں تھکتے وقت پڑنے پر انہی سے سینٹ کا چئیر مین بنانے کے لیے ووٹ لیئے۔ جس زہرہ شاہد کے قتل کا زمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دیتے تھے وزیراعظم بننے کے لیے اسی ایم کیو ایم کو نفیس لوگ قرار دیا۔ جب تک جہانگیر ترین، علیم خان اور عون چودھری عمران خان کے لیے پیسے اور ایم پی ایز، ایم این ایز کو توڑ توڑ کر لاتے رہے وہ مثالی کردار کے حامل تھے، لیکن مطلب نکل جانے پر وہ سب کرپٹ اور فراڈ ہوگئے، اس لیے کل آپ کے پاس پھر وزارت عظمیٰ آگئی تو عمران خان آج جس مرحوم ارشد شریف، اعظم سواتی اور شہباز گل پر دن رات سیاست کررہے ہیں، انکا نام بھی نہیں لیں گے۔ گزشتہ 14 سال سے ٹی وی پر صرف عمران خان ہیں، جو بچہ چودہ سال پہلے 4 سال کا تھا آج وہ 18سال کا ہوگیا اور آج عمران خان اسی ٹی وی پر بیٹھ کر مسلسل جھوٹ بول کر اداروں کو بدنام کررہے ہیں رہے ہیں۔ عمران خان جیل کے حالات بتا رہے ہیں تو جیل خانہ جات صوبائی معاملہ ہے، خیبرپختونخوا میں 10 سال سے اور پنجاب میں 5 سال سے عمران خان کی صوبائی حکومت ہے، اس حساب سے تو جیلوں میں ایک بھی مظلوم اور بے بس انسان کو نہیں بلکہ سارے کرپٹ لوگوں کو بند ہونا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہے۔ مقبولیت حق پر ہونے کا پیمانہ نہیں ہے، فرعون اور یزید بھی اپنے دور میں مقبول اور طاقتور ترین تھے لیکن دونوں کے حصے میں ذلت آئی کیونکہ عزت اور ذلت دینے والا صرف اللہ ہے، عوامی مقبولیت نہیں!