Categories
Home News

سندھ حکومت امن و امان کو برقرار رکھنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے مصطفی کمال

سندھ حکومت امن و امان کو برقرار رکھنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے مصطفی کمال

 

*مؤرخہ: 18 دسمبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت امن و امان کو برقرار رکھنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ گزشتہ 3 دن کے دوران 3 سگے بھائیوں کو منشیات فروشوں نے، جبکہ این اے ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال ناصر اور کورنگی میں قانون کے طالب علم اظہر مسعود کو اسٹریٹ کرمنلز نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکہ شہید کردیا لیکن سندھ حکومت کے کان پہ جوں تک نہیں رینگی۔ جرائم پیشہ افراد شہریوں کو سر عام دیدہ دلیری سے ناصرف لوٹ مار کا نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ بلا خوف و خطر نوجوان بچوں کو موت کے گھاٹ بھی اتار رہے ہیں۔ شہریوں میں احساس عدم تحفظ اور بےچینی بڑھ رہی ہے۔ سندھ حکومت قاتلوں کی فوری گرفتاری اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہراب گوٹھ میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تین سگے بھائیوں کے گھر پر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ پی ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر نادر خلجی، رکن نیشنل کونسل ارسلان پرویز صدیقی، رکن نیشنل کونسل اور پی ایس 99 کے امیدوار رحمان کاکڑ، ٹاون زمہ داران شاھ محمد باران خان، گل وردک خان، محمد خان خلجی، باران خان اور دیگر موجود تھے۔ چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث وباء کی صورت اختیار کرتے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشوں کی کاروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ حکومت اپنے تعصب میں پاکستان کے معاشی انجن کو تباہ کر رہی ہے۔ جس کا صاف اثر معیشت پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے شہید نوجوانوں کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔