Categories
Home News

پاکستان کے مسائل پر ہر سیاسی جماعت بات کرتی ہے لیکن ان مسائل کا حل کوئی پیش نہیں کرتا۔ مصطفی کمال

پاکستان کے مسائل پر ہر سیاسی جماعت بات کرتی ہے لیکن ان مسائل کا حل کوئی پیش نہیں کرتا۔ مصطفی کمال

*مورخہ: 15 دسمبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ایس پی کے 10 کامیاب نمائندوں، مرکزی وائس چئیرمین عطاء اللہ کرد، صدر بلوچستان پی ایس پی میر شمس مینگل سمیت پی ایس پی کے تمام صوبائی اور علاقائی عہدے داران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پی ایس پی نے لیبر، کسان، خواتین اور اقلیت کی 10 مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پی ایس پی پہلے ہی 5 نشستیں جیت چکی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلوچستان میں پی ایس پی کے 15 بلدیاتی نمائندگان کا جیتنا ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کو معاشی اور معاشرتی بحرانوں سے نکالنے کے لیے اختیارات اور وسائل کی نچلی ترین سطح تک منتقلی کا ہمارا نظریہ ملک بھر میں زبردست پزیرائی حاصل کررہا ہے۔ محب وطن پاکستانی جوق در جوق پی ایس پی کے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں۔ پاکستان کے مسائل پر ہر سیاسی جماعت بات کرتی ہے لیکن ان مسائل کا حل کوئی پیش نہیں کرتا۔ پاک سرزمین پارٹی نظام میں آئینی اصلاحات کے زریعے اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے کی جدوجہد کررہی ہت تاکہ حکمران نہیں بلکہ عوام بااختیار ہوسکیں اور یہ سب تبھی ممکن ہے جب قیادت باکردار اور باصلاحیت ہو جو پی ایس پی کے علاؤہ کوئی اور نہیں۔ سارے تجربات ناکام ہوگئے ہیں، پاکستان کے پاس پی ایس پی کے علاؤہ اب کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس سے بلوچستان کے کامیاب نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے کہا کہ آنے والا وقت پاک سرزمین پارٹی کا ہے۔ لوگ روایتی سیاست دانوں کو چھوڑ کر ایک موقع ہمیں دیں ہم سب ٹھیک کر دیں گے۔
بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ایس پی کی جانب سے کامیاب نمائندوں کے نام اور تفصیل درج زیل ہیں۔

*تحصیل اوستہ محمد*
1- یونین کونسل 24 جنگ دوست

علی حسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسان
روشن مل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اقلیت
علی جان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیبر
سیماں بی بی۔۔۔۔۔۔۔۔خواتین

2- یونین کونسل 25 ہدیرو
کرم خاتون۔۔۔۔۔۔۔۔خواتین

3- یونین کونسل 35 موندرہ
بشیرا بی بی ۔۔۔۔۔۔خواتین

*تحصیل ڈھاڈر*
4- یونین کونسل 6 کوٹ رئیسانی

محمد انور ۔۔۔۔۔۔ لیبر
سلطان شاہ۔۔۔۔۔ کسان
ہیران زادی۔۔۔۔۔ خواتین

5- یونین کونسل 19 چاکر ماڑی
شبیران بی بی۔۔۔خواتین