پاکستان میں ہر سیاسی جماعت سرکاری عہدوں پر دوسری سیاسی جماعت کا کرپٹ آدمی ہٹا کر اپنے برانڈ کا کرپٹ آدمی لگاتی اور لگانا چاہتی ہے ی مصطفی کمال
December 13, 2022
*مورخہ: 13 دسمبر، 2022*
(پریس ریلیز)
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سیاسی جماعت سرکاری عہدوں پر دوسری سیاسی جماعت کا کرپٹ آدمی ہٹا کر اپنے برانڈ کا کرپٹ آدمی لگاتی اور لگانا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہر بار انتخابات کے بعد مسائل کم ہونے کے بجائے ناصرف مزید بڑھ جاتے ہیں بلکہ بحرانوں کا روپ دھار چکے ہیں۔ اختیارات اور وسائل کا وزیراعظم اور 4 وزرا اعلیٰ کے پاس ارتکاز پاکستان کے بحرانوں کی اصل وجہ ہے، کرپشن اس ارتکاز کا بائی پروڈکٹ ہے۔ پاکستان میں جو سیاسی جماعت اقتدار میں آتی ہے وہ صرف اقتدار کو دوام اور پھر دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے تمام اختیارات، وسائل اور توانائیاں صرف کر دیتی ہے، نتیجتاً عوامی فلاح کی اصلاحات فراموش کردیے جاتے ہیں۔ حکمران جماعتیں انتخابات تو جیت جاتی ہیں لیکن قوم ناکام رہتی ہے۔ جب تک باکردار قیادت حکمران نہیں بنے گی تب تک مسائل مزید گمبھیر ہوتے جائیں گے۔ پی ایس پی آئین پاکستان میں ترمیم کے زریعے اختیارات اور وسائل کو نچلی ترین سطح تک منتقل کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔ ہم اپنے کردار کی طاقت سے ایسا انتخاب جیتنا چاہتے ہیں جس کے زریعے قوم کامیاب ہو۔ ہر جیتنے والا کامیاب نہیں اور ہر ہارنے والا ناکام نہیں ہوتا، اللہ کسی کو جیت دیکر رسوا کر دیتا ہے اور کسی کو ہار دیکر کامیاب کر دیتا ہے، آج انتخابات جیتنے والی تمام سیاسی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ اور رسوائی کا شکار ہیں جبکہ پی ایس پی ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔ بے شک اللہ سے بہتر تدبیر کرنا والا کوئی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس کراچی میں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پی ایس پی لائرز فورم کراچی ڈویژن کے تحت معزز وکلاء کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ کچرا اٹھانے اور نالوں کی صفائی کرانے کیلئے عدالتیں لگیں گی۔ لوگ ہمیں ہمارے آنے سے جانچتے ہیں جبکہ ہمیں اگر سمجھنا ہے تو یہ جاننا ضروری ہے کہ ہم 2013 میں سب چھوڑ کر گئے، پاکستان میں کوئی ایک دفعہ کونسلر بن جائے تو وہ نہیں چھوڑتا، میں اور میرے ساتھیوں نے عہدے اور مراعات چھوڑیں ہیں۔ پہلے ایم پی اے، وزیر سینیٹر، میئر تھے، پروٹوکول ملا ہوا تھا، اگر سودا بازی کر کے آتے تو پہلے سے بھی بہتر ہوتے۔ اپنے ملک اور قوم کیلئے واپس آیا ہوں، جو دلدل میں پھنسی ہوئی ہے۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پی ایس پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ حسان صابر نے کہا کہ سید مصطفیٰ کمال کی جدوجہد ہی اس ملک کے مستقبل کی ضمانت ہے، گراس روٹ کے لیول پر آئین میں ترامیم ناگزیر ہیں تاکہ عام آدمی تک انصآف کی فراہمی ممکن ہوسکے۔ پاکستان ہاؤس شہر میں امن و امان کی بحالی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے جس نے لوگوں کو رنگ، نسل، مذہب، فرقے، زبان سے بالاتر ہو کر پاکستانی ہونے کی بنیاد پر جوڑا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی ملک کو مثبت سمت میں گامزن کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد ایڈووکیٹ وائس صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، عامر وڑائچ جنرل سیکریٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت بار کے دیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔