Categories
Home News

کراچی پاکستان کو معاشی بحران سے نکال سکتا ہے بشرطیکہ اسکی گنتی ٹھیک کرکہ اختیارات اور وسائل فراہم کریں مصطفی کمال

کراچی پاکستان کو معاشی بحران سے نکال سکتا ہے بشرطیکہ اسکی گنتی ٹھیک کرکہ اختیارات اور وسائل فراہم کریں مصطفی کمال

 

*مورخہ 10 دسمبر 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پاکستان کو معاشی بحران سے نکال سکتا ہے بشرطیکہ اسکی گنتی ٹھیک کرکہ اختیارات اور وسائل فراہم کریں۔ نواز شریف، آصف علی زرداری، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان ماضی کی تلخیوں کو بھول کر پاکستان کی خاطر آگے بڑھیں، انتشار ملک اور قوم کے لیے خطرناک ہے۔ یہاں ہر سیاسی جماعت دوسری سیاسی جماعت کے کرپٹ کو ہٹا کر اپنا کرپٹ لگاتی ہے جس سے حالات ٹھیک ہونے کے بجائے مزید ابتری ہوگئے ہیں۔ جو معاشی بحران اس وقت ملک کو درپیش ہے انکا واحد حل کراچی ہے لیکن اس دودھ دینے والی گائے کو کوئی چارہ ڈالنے کے لیے تیار نہیں، وسائل اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے ہونگے تاکہ ملک ناصرف معاشی بحران سے نکل سکے بلکہ درست سمت میں گامزن ہوسکے۔ موجودہ حکومت 2 سیٹوں کی برتری سے چل رہی ہے جبکہ ایم کیو ایم کی چھ سیٹیں ہیں، ایم کیو ایم کو کسی کا کرپٹ آدمی ہٹا کر اپنا برا آدمی بٹھانے کی تگ و دو کے بجائے مستقل بنیادوں پر شہری سندھ کے مسائل کے حل کے لیے قانون سازی پر زور دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی کے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ حسان صابر اور نائب صدر ایڈوکیٹ صوفیاء سعید بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ موجودہ ایڈمنسٹریٹر کی کارکردگی دیکھنے کے بعد ہی کچھ بتائیں گے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی شہر کے لیے بہتر تھی یا نہیں۔