Categories
Home News

پی ایس پی کے کارکنان کردار کی طاقت سے محکموں میں بہترین مثال بنیں۔ مصطفی کمال

پی ایس پی کے کارکنان کردار کی طاقت سے محکموں میں بہترین مثال بنیں۔ مصطفی کمال

 

*مؤرخہ: 6 دسمبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی کے کارکنان کردار کی طاقت سے محکموں میں بہترین مثال بنیں۔ پی ایس پی کے کارکنان جس محکمے میں ہوں وہاں رشوت، کرپشن اور نااہلی نا رہ سکے۔ عوام کو یہ یقین ہو کہ جس محکمے میں پی ایس پی کے کارکنان موجود ہیں وہاں انکا کام جلدی اور بغیر رشوت کے ہوگا۔ محکموں میں تعینات پی ایس پی کے کارکنان عوام کی خدمت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پی ایس پی لیبر فیڈریشن کے چھٹے یومِ تاسیس کے موقع پر منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دور نظامت میں تین سو ارب روپے کراچی پہ لگائے، آج دس سال گزرنے کے باوجود میرا بدترین دشمن بھی مجھ پر ایک روپے چوری کا الزام نہیں لگا سکتا۔ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرکے رب کو راضی کرنا ہے۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی، اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل سمیت لیبر فیڈریشن کے صدر اور رکن نیشنل کونسل ڈاکٹر صفوان اور پی ایس پی لیبر فیڈریشن کے عہدے داران و کارکنان بھی موجود تھے۔ یومِ تاسیس کی تقریب سے لیبر فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر صفوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ موقع ملا تو پی ایس پی اپنے کردار کی بلندی سے سرکاری اداروں میں عوام اور اداروں کی توقیر بحال کرئے گی۔
علاؤہ ازیں چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے لیبر فیڈریشن کو چھٹے یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کی اور یومِ تاسیس کا کیک بھی کاٹا۔