Categories
Home News

صدر لیبر فیڈریشن نے تمام ممبران کو ہدایت دیں کہ وہ 5 دسمبر بروز پیر کو ہونے والے یوم تاسیس کے پروگرام والے دن اپنے اپنے ڈویژنوں میں خود جاکر ملازمین سے ملاقات کریں

صدر لیبر فیڈریشن نے تمام ممبران کو ہدایت دیں کہ وہ 5 دسمبر بروز پیر کو ہونے والے یوم تاسیس کے پروگرام والے دن اپنے اپنے ڈویژنوں میں خود جاکر ملازمین سے ملاقات کریں

مؤرخہ 3 دسمبر 2022

لیبر فیڈریشن پاک سر زمین پارٹی کا ایک ہنگامی اجلاس پاکستان ہاؤس میں نیشنل کونسل ممبر وصدر لیبر فیڈریشن ڈاکٹر محمد صفوان ملک کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں 5 دسمبر کو ہونے والے لیبر فیڈریشن کے چھٹے یوم تاسیس کے حوالے سے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس سے بات کرتے ہوئے صدر لیبر فیڈریشن نے تمام ممبران کو ہدایت دیں کہ وہ 5 دسمبر بروز پیر کو ہونے والے یوم تاسیس کے پروگرام والے دن اپنے اپنے ڈویژنوں میں خود جاکر ملازمین سے ملاقات کریں اور پھر سب ملازمین کو جمع کر کے ایک ریلی کی صورت میں پاکستان ہاؤس میں جمع ہوں۔ اسکے ساتھ ساتھ صدر لیبر فیڈریشن نے وفاقی، صوبائی و لوکل گورنمنٹ کے ملازمین سے اپیل بھی کی کہ وہ اس پروگرام میں شریک ہوں جس میں چیئرمین مصطفی کمال موجودہ ملکی صورتحال میں اداروں کے ملازمین کے مسائل پر اپنا موقف بیان کریں گے۔ اجلاس میں نائب صدر لیبر فیڈریشن محمد آصف صدیقی و ممبران نے بھی شرکت کی۔