سندھ حکومت کی کراچی کے خلاف شدید تعصب کی عکاس ہے مصطفی کمال
November 28, 2022
*مورخہ: 28 نومبر، 2022*
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے ڈاو یونیورسٹی میں منعقدہ MDCAT کے نتائج پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب MDCAT کے نتائج پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی کراچی کے خلاف شدید تعصب کی عکاس ہے تو دوسری جانب کراچی کے نوجوانوں پر کراچی ہی کے میڈیکل کالجوں کے داخلے بند کردیے گئے ہیں۔ MDCAT کے نتائج میں میرٹ کی جسطرح دھجیاں اڑائی ہوئی ہیں اسکی مثال ماضی میں ملنی مشکل ہے۔ سندھ حکومت کے ایسے اقدامات سے پاکستان کے معاشی انجن میں احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوا ہے بلکہ طلباء میں بڑھتی بےچینی امن و امان کی صورتحال میں خرابی کا باعث بن سکتی ہے جسکی زمہ دار پیپلز پارٹی کی کرپٹ، نااہل اور متعصب حکومت سندھ ہے۔ سن خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کے تحت چلنے والے سندھ کے گھوسٹ تعلیمی اداروں گھوسٹ اساتذہ اور گھوسٹ طالبعلموں پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا ہوا ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے طالب علموں کے وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ سے کراچی میں بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے امتحان کے بعد کا تجزیہ کسی تھرڈ پارٹی یا غیر جانبدار یونیورسٹی کے ذریعہ کروایا جائے جیسا کہ MDCAT 2021 میں کیا گیا تھا۔ اگر سوالات نصاب سے باہر پائے جاتے ہیں تو متاثرہ طلباء کو گریس مارکس دیئے جائیں۔ طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی طلباء کے ساتھ کھڑی ہے اور انکے محفوظ مستقبل اور جائز حق کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔