Categories
Home News PSP News

الیکشن کمیشن کا کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15جنوری 2023 کو کرانے کا فیصلہ خوش آئند ہے مصطفی کمال

الیکشن کمیشن کا کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15جنوری 2023 کو کرانے کا فیصلہ خوش آئند ہے مصطفی کمال

*مورخہ: 22 نومبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15جنوری 2023 کو کرانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ پاک سرزمین پارٹی بلدیاتی انتخابات کے لئے مکمل تیار ہے۔ اگرچہ موجودہ بلدیاتی نظام میں بہت خامیاں موجود ہے جسے دور کیا جانا چاہیے لیکن اسکے باوجود ہم انتخابات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ عوامی مسائل کا واحد حل اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح پر منتقلی ہے۔ ہم ہی نے پہلے کراچی بنایا تھا، ہم ہی اب کراچی و حیدرآباد دوبارہ ٹھیک کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کیماڑی میں بلدیاتی امیدواران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی پہلے روز سے اختیارات و وسائل کی نچلی ترین سطح تک منتقلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کراچی اور حیدرآباد کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں ڈالفن کے نشان پر مہر لگا کر پاک سرزمین پارٹی کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں تاکہ ترقی کا جو سفر تھم گیا تھا اسے وہیں سے شروع کریں۔ اس بار کسی کھوکھلے نعرے میں آنے کے بجائے کارکردگی پر ووٹ دیں۔