Categories
Home News PSP News

پاکستان کا معاشی انجن کراچی موجودہ اور سابقہ نااہل، کرپٹ اور متعصب حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایک جانب تباہی کا شکار ہوچکا ہے، ارشد وہرا

پاکستان کا معاشی انجن کراچی موجودہ اور سابقہ نااہل، کرپٹ اور متعصب حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایک جانب تباہی کا شکار ہوچکا ہے، ارشد وہرا

*مورخہ: 15 نومبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی انجن کراچی موجودہ اور سابقہ نااہل، کرپٹ اور متعصب حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایک جانب تباہی کا شکار ہوچکا ہے تو دوسری جانب سینکڑوں سال پیچھے چلا گیا ہے۔ بنیادی سہولیات کے فقدان اور انفرا اسٹرکچر کی زبوں حالی کی وجہ سے کارخانے یا تو بند ہو رہے ہیں یا پھر معیشت کا پہیہ چلانے کی خاطر مہنگے وسائل استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ کراچی کی فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے بوائلرز چلانے کے لیے ایندھن کے طور پر مجبوراً کوئلے اور لکڑیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے ناصرف کاروباری لاگت میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا ہے بلکہ انتہائی شدید ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان کی نصف سے زائد برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر فوری طور پر اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں اور صنعتی شعبے سمیت گھریلو صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر فیکٹریاں بند ہونے سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا جس سے امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہوگی۔