Categories
PSP News

سود اللہ اور اس کے رسول حضرت محمدﷺ کے خلاف کھلی جنگ ہے، مصطفی کمال

سود اللہ اور اس کے رسول حضرت محمدﷺ کے خلاف کھلی جنگ ہے، مصطفی کمال

 

*مورخہ: 15 نومبر، 2022*

(پریس ریلیز)

چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے وفاقی حکومت کی جانب سے سودی نظام پر وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل واپس لینے اور مقررہ مدت میں سودی نظام ختم کرنے کے اعلان کو مستحسن قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی حکومت اس اہم ترین معاملے میں محض اعلان تک محدود نہیں رہے گی بلکہ سودی نظام کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے پرائیویٹ بنکوں سے بھی اپیلیں واپس کرنے کے لئے بھی اپنا اثر و رسوخ استعمال کرئے گی۔ پرائیویٹ کمرشل بینک بھی لیت و لعل کا مظاہرہ نا کریں اور فوری طور پر فیصلے کے خلاف دائر درخواستیں واپس لیں۔ پاک سر زمین پارٹی پہلے دن سے حکمرانوں پر واضح کرتی رہی ہے کہ سود اللہ اور اس کے رسول حضرت محمدﷺ کے خلاف کھلی جنگ ہے اور اللہ سے جنگ کرکہ کبھی کوئی کامیاب نہیں ہوا۔ پاکستان معاشی، سیاسی اور سماجی بحرانوں سے صرف اسی صورت نکل سکتا ہے جب اللہ اور اسکے رسول حضرت محمدﷺ سے جنگ کو ترک کردے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی بزنس فورم کے عہدے داران سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔ چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے معروف عالم دین محترم مفتی تقی عثمانی کی رہنمائی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خاتمہ سودی نظام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سودی نظام کے خاتمے کے لیے جناب محترم مفتی تقی عثمانی صاحب کی انتھک کاوشوں کی بدولت ہی حکومت سود پر شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس ہوئی۔