Categories
Home News PSP News

نوجوانوں کی تعلیم ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے، شبیر قائم خانی

نوجوانوں کی تعلیم ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے، شبیر قائم خانی

 

*مورخہ: 14 نومبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ پی ایس پی کے وائس چیئرمین شبیر قائم خانی نے کہا کہ جس حساب سے شہر کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے کالجز کا قیام ناگزیر ہے بصورت دیگر تعلیم کی کمی معاشرتی برائیوں کا سبب بنتی ہے۔ نوجوانوں کی تعلیم ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینجنگ ڈائریکٹر (MD) سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (STEVTA) ڈاکٹر مصطفیٰ سہاگ سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کراچی (ضلع وسطی) میں موجود ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس میں طلبہ و طالبات کے داخلہ برائے سیشن ۲۰۲۲-۲۰۲۳ پر اور آبادی کے لحاظ سے نئے سرکاری ٹیکنکل کالجز کے قیام پر تفصیلی گفتگو کی، جس پر MD STEVTA سمیت تمام ڈاریکٹرز نے یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں شبیر قائم خانی کے علاؤہ پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے اعلیٰ سطحی وفد میں ممبر نیشنل کونسل و صدر پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پاکستان)انجینئر سید عثمان، جوائنٹ انچارجز میں سفیر احمد،رضا قادری اور دیگر بھی شامل تھے۔