Categories
Home News PSP News

مجاہد کالونی ناظم آباد نمبر 7 کے غریب مکینوں کو متبادل جگہ فراہم کئے بغیر غریبوں کے گھروں کو مسمار کرنا سراسر زیادتی ہے ، شبیر قائم خانی

مجاہد کالونی ناظم آباد نمبر 7 کے غریب مکینوں کو متبادل جگہ فراہم کئے بغیر غریبوں کے گھروں کو مسمار کرنا سراسر زیادتی ہے ، شبیر قائم خانی

*مؤرخہ: 12 نومبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر قائم خانی نے کہا کہ اختیارات اور وسائل پر قابض پیپلز پارٹی کی نااہل، کرپٹ، متعصب اور ظالم حکومت مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت سے ناصرف نابلد ہے بلکہ مسائل کو ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کرکہ مسائل کو مزید گھمبیر بنا دیتی ہے۔ مجاہد کالونی ناظم آباد نمبر 7 کے غریب مکینوں کو متبادل جگہ فراہم کئے بغیر غریبوں کے گھروں کو مسمار کرنا سراسر زیادتی ہے کیونکہ یہ ہزاروں افراد ہوا میں تحلیل نہیں ہوجائیں گے، یہ کسی اور جگہ کو انکروچ کریں گے۔ جس طرح سید مصطفی کمال کے دورِ نظامت میں لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران 34 ہزار گھروں کو منہدم کرنا پڑا تھا لیکن تمام مکینوں کو متبادل جگہ فراہم کی گئی۔ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے وقت ریاست، عدلیہ اور بلدیاتی حکومت نے ہزاروں گھر منہدم کرنے سے پہلے متاثرین کے لئے بنیادی سہولیات سے آراستہ 3 آبادیاں بنائیں گئیں، عین اسی طرح مجاہد کالونی کے مکینوں کو بھی متبادل جگہ آباد کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجاہد کالونی میں اہلیان مجاہد کالونی کے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شبیر قائم خانی کی قیادت میں پی ایس پی کے وفد نے پی ایس پی کی جانب سے اہلیان مجاہد کالونی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شبیر قائم خانی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسائل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کرنے کی بجائے مجاہد کالونی کے مسئلے کو سید مصطفی کمال کےدورِ نظامت کے لائحہ عمل پر عملدرآمد کرتے ہوئے مجاہد کالونی کے مکینوں کو بھی متبادل جگہ فراہم کی جائے۔