Categories
Home News PSP News

رسک الاؤنس کی بندش کے خلاف سندھ بھر کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، نرسز اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے جاری احتجاج پر پولیس کی جانب سے مظاہرین اور خصوصاً خواتین مظاہرین پر ریاستی تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مزمت ، ارشد وہرا

*مؤرخہ: 12 نومبر 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین ارشد وہرہ نے رسک الاؤنس کی بندش کے خلاف سندھ بھر کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، نرسز اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے جاری احتجاج پر پولیس کی جانب سے مظاہرین اور خصوصاً خواتین مظاہرین پر ریاستی تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات اور وسائل پر قابض پیپلز پارٹی کے کرپٹ اور متعصب حکمران ظلم کی ہر حد پار کرچکے ہیں۔ سندھ حکومت احتجاجی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات ماننے کے بجائے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے جو سراسر ظلم ہے۔ ارشد وہرہ نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کی بجائے مفاہمت کی پالیسی کو اپناتے ہوئے مسائل حل کریں۔ سندھ حکومت کورونا رسک الاؤنس کو فوری بحال کرے اور گرفتار مظاہرین کو گی الفور رہا کیا جائے