کراچی کے نوجوانوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کے لیے تاریخی ڈی جے کالج کو بند کرنے کی حکومتی سازش پر گہری تشویش کا اظہار، مصطفی کمال
November 10, 2022
*مؤرخہ: 10 نومبر، 2022*
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کے لیے تاریخی ڈی جے کالج کو بند کرنے کی حکومتی سازش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو کراچی دشمنی اور ملک دشمنی قرار دیا ہے۔ اختیارات و وسائل پر قابض پیپلز پارٹی کی ظالم متعصب اور کرپٹ حکومت نے 14 سال میں پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو اپنی ازلی تعصب کی نظر کرتے ہوئے ہر لحاظ سے تباہ و برباد کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی متعصب سندھ حکومت نے بنیادی سہولیات سے محروم کراچی کے نوجوانوں پر پہلے ہی نوکریوں کے دروازے بند کیے ہوئے ہیں اور اب کراچی کی پہچان تعلیمی اداروں کو بلکل اسی طرح بند کرکہ اپنے دفاتر میں تبدیل کررہے ہیں جیسے سندھ کے تعلیمی اداروں کو بند کرکہ زاتی اصطبل اور اوطاقوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدے داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور کراچی دشمنی پر مشتمل فیصلوں سے باز رہے۔ پیپلز پارٹی کراچی کو لاوراث اور پی ایس پی کو ایم کیو ایم سمجھنے کی غلطی نا کرئے۔ کراچی کی وارث پی ایس پی موجود ہے۔ پاک سر پارٹی اپنی پوری طاقت سے پیپلزپارٹی کے اس متعصبانہ فیصلے کے خلاف کھڑی ہے۔