Categories
Home News PSP News

پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے امدادی سامان پاکستان ہاؤس کراچی سے روانہ

پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے امدادی سامان پاکستان ہاؤس کراچی سے روانہ

 

*مؤرخہ: 14 ستمبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے امدادی سامان پاکستان ہاؤس کراچی سے روانہ کر دیا گیا ہے۔ سامان میں راشن، ادویات، پانی سمیت روز مرہ کے استعمال کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت پی ایس پی کا نصب العین ہے، پی ایس پی سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر صدر انیس قائم خانی، وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی اور سینئر جوائنٹ سکریٹری افتخار عالم بھی موجود تھے۔