قبضہ مافیا شہر کے مختلف علاقوں میں سابق صدر آصف زرداری کے نام پر قبضے کررہے ہیں۔ مصطفی کمال
September 12, 2022
*مؤرخہ: 12 ستمبر، 2022*
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ قبضہ مافیا شہر کے مختلف علاقوں میں سابق صدر آصف زرداری کے نام پر قبضے کررہے ہیں۔ یقیناً سابق صدر اس سنگین صورتحال سے آگاہ نہیں ہونگے، ان قبضہ گروپوں کو کرپٹ حکومت سندھ اور کرپٹ سرکاری افسران کی سرپرستی حاصل ہے۔ سابق صدر شہر میں جاری قبضہ مافیا کی جانب سے جاری مجرمانہ کاروائیوں کا فوری نوٹس لیں کیونکہ لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے لی گئی زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ عوام کی بڑی تعداد ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ملیر ہاوسنگ اسکیم کے پیسے 27 سال پہلے ادا کردیے لیکن انہیں آج تک انکی زمینوں کا قبضہ نہیں دیا گیا اور اب انکی زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں، اسی طرح ہاکس بے اسکیم پر بھی قبضہ مافیہ سرگرم ہے۔ خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں اسکیم 33 سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ایس پی کو ووٹ نا دے قوم کے حالات بہتر ہورہے ہوتے تو پھر کیا مسئلہ تھا لیکن پی ایس پی کو ووٹ نہ دیکر آج پوری قوم گٹر ملا پانی پینے پر مجبور ہے، پورا خاندان نالوں میں گر کر ختم ہورہا ہے، کچرا اٹھ نہیں رہا، لوگ نالے میں گر کر مر رہے ہیں، لوگوں کی زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں، مہنگائی سے بے حال عوام پر کے الیکٹرک ہر چند دن بعد کسی بھی نام پر بم گرا دیتی ہے، ہر جانب تباہی و بربادی ہے۔ کراچی پورے پاکستان کو چلا رہا ہے لیکن اس شہر کے مینڈیٹ بدکرداروں کے پاس ہے، کراچی کے چوکیداروں نے چوروں کے ساتھ مل کر کراچی کو لوٹا ہے۔ہمارے علاؤہ کوئی کراچی اور حیدرآباد سمیت پورے پاکستان کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا۔ ہمارے ہی پاس وہ علم، تجربہ، کارکردگی اور کردار ہے جو کراچی سمیت پورے پاکستان کو ٹھیک کردے گا۔ عوام کو درست فیصلہ کرنا ہوگا۔ اگر عوام پی ایس پی کو ووٹ دیتی تو ہم راتوں میں جاگ کر ان کی صبح کو بہتر بنا رہے ہوتے۔ اگر عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو انہیں ایک رات میں حالات بہتر ہونا دکھائی دیں گے۔ ہمارے ہی ہاتھوں سے یہ شہر بنا تھا، ہمیں مسائل اور انکا حل سمجھنے کے لیے پاور پوائنٹ پریزنٹیشنز کی ضرورت نہیں ہے، ہم ہی اس شہر کے ڈاکٹر ہیں۔ اس شہر کے غلط انتخاب نے کراچی کو وینٹیلیٹر پر پہنچا دیا ہے، اب بھی اگر پی ایس پی کو ووٹ نہیں دیا تو خدانخواستہ وینٹیلیٹر سے قبرستان کا سفر شروع ہو جائے گا۔