Categories
Home News

پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے مرکزی وائس چیئرمین سید حفیظ الدین اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد صدیقی نے دریائے سندھ کے کنارے قائم خیمہ بستی میں متاثرین سیلاب میں پکے ہوئے کھانے، راشن اور دیگر امدادی اشیاء تقسیم کی

پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے مرکزی وائس چیئرمین سید حفیظ الدین اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد صدیقی نے دریائے سندھ کے کنارے قائم خیمہ بستی میں متاثرین سیلاب میں پکے ہوئے کھانے، راشن اور دیگر امدادی اشیاء تقسیم کی

 

*مورخہ: 8 ستمبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے مرکزی وائس چیئرمین سید حفیظ الدین اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد صدیقی نے دریائے سندھ کے کنارے قائم خیمہ بستی میں متاثرین سیلاب میں پکے ہوئے کھانے، راشن اور دیگر امدادی اشیاء تقسیم کی۔ اس موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ایس پی سید حفیظ الدین اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد صدیقی نے کہا کہ پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک بھر میں متاثرین سیلاب کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو سیلاب نے نہیں بلکہ 14 سال کی پیپلزپارٹی کی نااہلی اور کرپشن نے ڈبو دیا ہے۔ غریب عوام اپنی زندگیوں، زمینوں اور مویشیوں سے محروم ہورہے ہیں مگر پیپلزپارٹی کے کرپٹ حکمرانوں نے سیلاب کو بھی اپنی جیبیں بھرنے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ زرداری اینڈ کمپنی نے اپنی جاگیروں کو بچانے کے لیے بندوں میں ایسی جگہوں پہ شگاف ڈالے کہ پورے پورے شہروں اور دیہاتوں کو ڈبو دیا۔ سندھ حکومت کی لاپرواہی اور کرپشن کی وجہ سے تقریباً ایک ماہ سے عوام بے گھر اور بے آسرا پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کم وسائل کے باوجود سندھ اور ملک بھر میں ریلیف کے کاموں میں مصروف ہے۔اس سلسلے میں پی ایس پی کے تمام دفاتر کو ریلیف کیمپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے، انہوں نے اداروں سے مطالبہ کیا کہ بارشوں اور سیلاب میں ملنے والے امدادی سامان اور فنڈز کی آڈٹ کرواکر متاثرین میں امدادی سامان منصفانہ طریقے سے تقیسم کروایا جائے اور متاثرین کے علاج اور مچھر مار اسپرے مہم شروع کی جائے تاکہ سیلاب متاثرین ملیریا ڈینگی اور ڈائیریا جیسی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے رکن نیشنل کونسل و صدر حیدرآباد ڈویژن ندیم قاضی، اراکین سندھ کونسل شہباز عابدی، ریاض وزیر، سنئیر نائب صدر حیدرآباد شعیب جعفری، نائب صدور زمان قریشی، سیکرٹری اطلاعات حیدرآباد رضوان احمد گدی، فہیم آرائیں ڈویژن ممبران کے علاؤہ دیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔
قبل ازیں پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین سید حفیظ الدین اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شمشاد صدیقی نے پاکستان ہاؤس حیدرآباد ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اس موقع پر رکن نیشنل کونسل و حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی و دیگر ذمہ داران بھی موجود ہیں۔