Categories
Home News

ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے مصطفی کمال

ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے مصطفی کمال

 

*مؤرخہ: 5 ستمبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمارے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنےکا وہ دن ہے جب پوری قوم نے مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو نہ صرف خاک میں ملا دیا تھا بلکہ پاک وطن کی حرمت کا بھرپور دفاع بھی کیا تھا۔ یہ دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور وطن عزیز کے تحفظ، سالمیت اور دفاع کے لیے اس جذبے اور عزم کو ہمیشہ قائم رکھیں گے۔