Categories
Home News

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں کئی معصوم انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار ، ارشد وہرا

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں کئی معصوم انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار ، ارشد وہرا

 

*مؤرخہ: 5 ستمبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرا نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں کئی معصوم انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے بجٹ کا 90 فیصد ادا کرنے والے شہر کراچی جو پاکستان کا معاشی حب ہے، اس شہر کو پیپلز پارٹی کی نااہل، متعصب اور کرپٹ حکومت نے جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ اہل علاؤہ کو جب پولیس کی ضرورت ہوتی ہے تو پولیس کا دور دور تک نام و نشان نہیں ہوتا۔ بلدیاتی حکومت کے زیر انتظام کمیونٹی پولیسنگ کے نا ہونے سے اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں کیونکہ غیر مقامی پولیس اہلکاروں کا اہل علاؤہ سے ربط نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے مقامی ایماندار فرض شناس افسران کو تعینات کرتے ہوئے پولیس اور اس سے وابستہ دیگر اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرے، حکومت انہیں سہولیات مہیا کرئے تاکہ سیکورٹی ادارے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔انہوں نے حکومت سند ھ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور مجرمان کو فوری گرفتار کرکہ قرار واقعی سزا دی جائے۔