Categories
Home News PSP News

اگر کراچی نے ہم پر اعتماد کیا تو پی ایس پی کراچی کو ملنے والے 640 ملین کیوسک پانی کو ٹینکر مافیا سے فوری نجات دلائے گی مصطفی کمال

اگر کراچی نے ہم پر اعتماد کیا تو پی ایس پی کراچی کو ملنے والے 640 ملین کیوسک پانی کو ٹینکر مافیا سے فوری نجات دلائے گی مصطفی کمال

 

*مورخہ: 4 ستمبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر کراچی نے ہم پر اعتماد کیا تو پی ایس پی کراچی کو ملنے والے 640 ملین کیوسک پانی کو ٹینکر مافیا سے فوری نجات دلائے گی۔ پی ایس پی کے4 مکمل کرکہ کے5 پر ساتھ ساتھ کام کرئے گی۔ میں نے 2008 میں پانی کی لائنوں کے منصوبوں کیلئے کراچی کی 50 سال تک کی ضروریات کے حساب سے زمین واٹر بورڈ کے حوالے کر دی تھی اور KIV کا آغاز کر دیا تھا۔ چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کراچی کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا روڈ میپ جاری کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی آبادی جب 2 کروڑ تھی تب 1200 ملین کیوسک پانی کی ضرورت تھی لیکن اب 3 کروڑ سے زائد آبادی کیلئے 1500 ملین کیوسک پانی کی ضرورت ہے۔ کے 4 کو پیپلز پارٹی نے اپنی نااہلی اور تعصب کی بنیاد پر آج تک مکمل نہیں کیا۔ جب منصوبے وقت پر مکمل نہیں ہونگے تو انکی لاگت بڑھتی رہے گی، جسکا کا براہ راست اثر ہماری معیشت پر پڑتا ہے۔ ہمارے ہاں قومی سوچ کا فقدان ہے۔ پیپلز پارٹی کے جاگیرداروں اور وڈیروں نے اپنی چھوٹی سوچ کی وجہ سے صوبہ سندھ کو تباہ کر کے ملک کو معاشی طور پر ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ میرے دور نظامت میں کسی کی مجال نہیں تھی کہ ہائیڈرنٹس بناتے۔ اب بھی صرف ہم ہی پانی کی لائنوں پر بنے ہائیڈرنٹس بند کرواسکتے ہیں۔ اس شہر کے ڈاکٹر ہم ہی ہیں اور ہم ہی پاکستان کی معاشی حب جو ٹھیک کرسکتے ہیں۔