پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پی ایس پی کے مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس سمیت ملک اور بیرون ملک میں پی ایس پی کے تمام دفاتر کو سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپس میں تبدیل
September 2, 2022
*مؤرخہ: 2 ستمبر، 2022*
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پی ایس پی کے مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس سمیت ملک اور بیرون ملک میں پی ایس پی کے تمام دفاتر کو سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپس میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں سے پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب سے متاثرہ سندھ کے مختلف اضلاع سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں امدادی اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایس پی کے مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس میں پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت مرکزی امدادی کیمپ میں امدادی اشیاء کی پیکنگ اور امدادی سامان کی روانگی کا کام تیزی سے جاری ہے، امدادی سرگرمیوں کی نگرانی پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفی کمال کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پی ایس پی کے چئیر مین مصطفی کمال نے کارکنان اور پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے کارکنان اس مشکل وقت میں مصبت زدہ لوگوں تک امداد پہنچا رہے ہیں یہ ایک عظیم فریضہ ہے۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی، وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد صدیقی اور جوائنٹ سیکرٹری افتخار عالم بھی موجود تھے۔