Categories
Home News

میرے دور نظامت میں جو کراچی دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل تھا آج وہ پیپلزپارٹی کی نااہل اور کرپٹ حکومت کی بدولت دنیا کے 5 بدترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے مصطفی کمال

میرے دور نظامت میں جو کراچی دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل تھا آج وہ پیپلزپارٹی کی نااہل اور کرپٹ حکومت کی بدولت دنیا کے 5 بدترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے مصطفی کمال

 

*مورخہ: یکم ستمبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرے دور نظامت میں جو کراچی دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل تھا آج وہ پیپلزپارٹی کی نااہل اور کرپٹ حکومت کی بدولت دنیا کے 5 بدترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے۔ کراچی کو اسکے چوکیداروں نے لوٹا ہے۔ کراچی میں نالے ابل رہے ہیں، پورے پورے خاندان نالوں میں ڈوب کر مررہے ہیں۔ بجلی، پینے کا صاف پانی، سڑکیں، تعلیم اور صحت کا کوئی نظام نہیں۔ لوگ بالخصوص تعلیم یافتہ نوجوان ناامید ہوکر خودکشیوں پر مجبور ہوگیا ہے۔ انتخابات میں غلط فیصلوں کے باعث آج کراچی وینٹیلیٹر پہ ہے، ایک اور غلط فیصلے سے خدانخواستہ وینٹیلیٹر سے قبرستان کا سفر شروع ہو جائے گا۔ کراچی اب مزید نئے تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پی ایس پی کی پچھلے انتخابات میں شکست دراصل کراچی والوں کی شکست ہے، جس سے نقصان صرف کراچی والے برداشت کررہے ہیں۔ ہمارے علاؤہ اس شہر کا کوئی دوسرا ڈاکٹر نہیں، پہلے بھی کراچی کو ہم نے ہی بنایا تھا اور آج بھی ہم ہی اس شہر کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ سے نامزد بلدیاتی امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ عوام کو پاک سرزمین پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنے آئینی و قانونی حقوق لینے ہونگے۔