Categories
Home News PSP News

‏دکھ کی اس گھڑی میں حکومت سندھ کے تمام وزراء اور سرکاری افسران ایک ماہ کی تنخواہ کے بجائے اپنی ایک ماہ کی رشوت سیلاب زدگان کے نام کردیں تو ایک سال تک کے لیے پورے سندھ کے باشندوں کے راشن کا بندوست ہو جائے گا مصطفی کمال

‏دکھ کی اس گھڑی میں حکومت سندھ کے تمام وزراء اور سرکاری افسران ایک ماہ کی تنخواہ کے بجائے اپنی ایک ماہ کی رشوت سیلاب زدگان کے نام کردیں تو ایک سال تک کے لیے پورے سندھ کے باشندوں کے راشن کا بندوست ہو جائے گا مصطفی کمال

 

*مورخہ: 31 اگست، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ‏دکھ کی اس گھڑی میں حکومت سندھ کے تمام وزراء اور سرکاری افسران ایک ماہ کی تنخواہ کے بجائے اپنی ایک ماہ کی رشوت سیلاب زدگان کے نام کردیں تو ایک سال تک کے لیے پورے سندھ کے باشندوں کے راشن کا بندوست ہو جائے گا۔ سندھ کے ظالم، کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے سندھ کی عوام پر ظلم کی انتہا کردی ہے۔ جسکا جیتا جاگتا ثبوت کراچی ہے جو میرے دور نظامت میں دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے 12 شہروں میں شامل تھا اور 10 سال میں پیپلزپارٹی کے ان نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے اسے اب دنیا میں رہنے کے لائق 5 بدترین شہروں میں شامل کروا دیا ہے۔ مسائل کے حل کے لیے کراچی والے ہر مشکل گھڑی میں پورے ملک اور خصوصاً سندھ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور آج بھی بھی پورے پاکستان بالخصوص اندرون سندھ کی عوام کی خدمت کے لیے اہلیانِ کراچی کا جذبہ مثالی ہے لیکن صد افسوس کہ کراچی پر پیپلز پارٹی کے ظلم کے خلاف کسی ایک بھی سندھی سیاستدان، دانشور، ادیب یا صحافی کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلتا۔ ہمارے علاؤہ پاکستان کی معاشی حب کراچی اور پاکستان کو کوئی اور ٹھیک نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی سے کشمور تک کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے شہری بنیادی سہولیات اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر اس لیے ہے کہ سندھ کے حکمران نااہل، کرپٹ اور متعصب ہیں۔