پاک سر زمین پارٹی نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس کو ریلیف کیمپ میں تبدیل کردیا
August 29, 2022
*مؤرخہ: 29 اگست، 2022*
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس کو ریلیف کیمپ میں تبدیل کردیا۔ عوام کی بڑی تعداد پی ایس پی کے مرکزی ریلیف کیمپ میں امدادی اشیاء پہنچا رہی ہے۔ علاؤہ ازیں پی ایس پی کے تمام صوبائی، ضلعی اور علاقائی دفاتر بھی ریلیف کیمپوں میں تبدیل کردیے گئے ہیں جس میں عوام الناس اپنے مصیبت زدہ بھائی بہنوں کے لیے امدادی اشیاء پہنچا رہے ہیں۔ پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت ریلیف آپریشن سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں جاری ہے۔