Categories
Home News PSP News

نیشنل کونسل کے رکن ہمایوں عثمان راجپوت نے KE کے افسران سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیہ ٹاؤن کے سینکڑوں صارفین کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لگائے گئے اضافی چارجز ختم کروا دیے

نیشنل کونسل کے رکن ہمایوں عثمان راجپوت نے KE کے افسران سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیہ ٹاؤن کے سینکڑوں صارفین کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لگائے گئے اضافی چارجز ختم کروا دیے

*مؤرخہ: 29 اگست، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے ڈسٹرکٹ کیماڑی کے صدر اور نیشنل کونسل کے رکن ہمایوں عثمان راجپوت نے KE کے افسران سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیہ ٹاؤن کے سینکڑوں صارفین کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لگائے گئے اضافی چارجز ختم کروا دیے۔ اس موقع پر بلدیہ ٹاؤن کے مکینوں نے پی ایس پی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی عوام کیساتھ کھڑی ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے سبب عوام شدید پریشانی کا سامنا کررہی ہے، ہم پی ایس پی کیماڑی کے عہدے داروں کے مشکور ہیں جنہوں نے بروقت بلدیہ ٹاؤن کے مکینوں کا یہ مسئلہ حل کروایا۔ اس موقع پر ہمایوں عثمان نے اہلیان بلدیہ ٹاؤن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے علاؤہ کراچی کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں!