Categories
Home News PSP News

جھڈو سمیت پورے سندھ کے مختلف شہروں میں حالیہ سیلاب میں پیپلزپارٹی کے طاقتور اور ظالم عناصر نے اپنی زرعی زمینیں بچانے کی خاطر پورے پورے شہروں، قصبوں اور زرعی زمینوں کو ڈبو دیا۔ مصطفی کمال

جھڈو سمیت پورے سندھ کے مختلف شہروں میں حالیہ سیلاب میں پیپلزپارٹی کے طاقتور اور ظالم عناصر نے اپنی زرعی زمینیں بچانے کی خاطر پورے پورے شہروں، قصبوں اور زرعی زمینوں کو ڈبو دیا۔ مصطفی کمال

 

*مؤرخہ: 29 اگست، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ جھڈو سمیت پورے سندھ کے مختلف شہروں میں حالیہ سیلاب میں پیپلزپارٹی کے طاقتور اور ظالم عناصر نے اپنی زرعی زمینیں بچانے کی خاطر پورے پورے شہروں، قصبوں اور زرعی زمینوں کو ڈبو دیا۔ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ارباب لطف اللہ زیرو پوائنٹ پر سیم نالے میں کٹ نہیں لگانے نہیں دے رہا جس کی وجہ سے آج پورا جھڈو شہر کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گیا ہے۔ 70 فیصد مقامی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہو گئی ہے، مساجد میں نماز مشکل اور کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے، جھڈو کے ایڈمنسٹریٹر، اسسٹنٹ کمشنر، مختیار کار سمیت ٹاؤن کمیٹی جھڈو کا عملہ غائب ہے، ارباب لطف اللہ کی ہٹ دھرمی کے باعث پوری انتظامیہ کو سانپ سونگھا ہوا ہے جو ناصرف انتہائی قابل مزمت ہے بلکہ پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے پچھلے 15 سال سے ظلم کی حکومت قائم کی ہوئی ہے۔ پاکستان چلانے والے پیپلز پارٹی کی بربریت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سندھ کو بچائیں۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پی ایس پی کو ایم کیو ایم سمجھنے کی غلطی نا کرئے۔ پاک سر زمین پارٹی پیپلز پارٹی کے ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔