Categories
Home News PSP News

الیکٹرک کراچی کے شہریوں سے فکسڈ چارجز، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز، الیکٹرک ڈیوٹی، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، سیلز ٹیکس ریٹیلرز، ایکسٹرا ٹیکس اور فردر چارجز کے نام پر زبردستی کا بھتہ وصول کررہی ہے مصطفی کمال

الیکٹرک کراچی کے شہریوں سے فکسڈ چارجز، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز، الیکٹرک ڈیوٹی، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، سیلز ٹیکس ریٹیلرز، ایکسٹرا ٹیکس اور فردر چارجز کے نام پر زبردستی کا بھتہ وصول کررہی ہے مصطفی کمال

 

*مؤرخہ: 25 اگست، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں سے فکسڈ چارجز، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز، الیکٹرک ڈیوٹی، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، سیلز ٹیکس ریٹیلرز، ایکسٹرا ٹیکس اور فردر چارجز کے نام پر زبردستی کا بھتہ وصول کررہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے برعکس 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی معافی نہیں کی گئی بلکہ وصولی قسط وار کردی گئی ہے جو انتہائی قابل مذمت، ناقابل برداشت ہے؛ کے الیکٹرک یا تو یہ ظلم حکومتی سرپرستی میں کررہی ہے یا پھر کے اس کی دیدہ دلیری اتنی بڑھ چکی ہے کہ وزیراعظم کے احکامات کو ہی ہوا میں اڑا دیا۔ ظلم کی انتہا ہے کہ پورے ملک کے مقابلے میں کراچی کے شہریوں کو سب سے زیادہ نرخ پر بجلی فراہم کی جارہی ہے اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو بھی طویل سے طویل تر کیا جارہا ہے، کبھی مینٹیننس کے نام پر اور کبھی فالٹ کے نام پر شہریوں کو طویل دورانیے کے لیے بجلی سے ناصرف محروم رکھا جا رہا ہے بلکہ زائد و اضافی بلنگ کے ذریعے شہریوں کو لوٹا جارہا ہے۔ مہنگائی کی چکی میں پسے غریب عوام کے لئے جہاں اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا مشکل ہو گیا ہے وہیں اضافی بلوں نے غریب خاندانوں کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے۔ ملک کی موجودگی کشیدہ صورتحال میں عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، حکومت کے الیکٹرک کا لائسنس فوری منسوخ کرئے بصورت دیگر حالات کی تمام تر خرابی کی زمہ دار صرف حکومت ہوگی۔ حکومت جب تک کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکہ متعدد کمپنیوں کو بجلی بنانے اور ترسیل کے لائسنس جاری نہیں کرتی تب تک پاکستان کو 66 فیصد ریونیو دینے والا شہر کراچی شدید لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کے عذاب میں مبتلا رہے گا۔ کے الیکٹرک کی اجارہ داری صرف اسی صورت میں ختم ہوگی جب متعدد کمپنیوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے عہدے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کراچی کی موجودہ کشیدہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو لگام ڈالے۔ اگر تو کراچی اور حیدرآباد اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو انکے پاس پاک سر زمین پارٹی کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں، اگر ہمیں عوامی مینڈیٹ ملا تو کراچی اور حیدرآباد کو ہم ٹھیک کردیں گے کیونکہ ہمیں ہی ٹھیک کرنا آتا ہے۔