Categories
Home News PSP News

کراچی سے کشمور تک تباہی اور بربادی بارشوں سے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی بد انتظامی کی وجہ سے پھیلی ہے۔ مصطفی کمال

کراچی سے کشمور تک تباہی اور بربادی بارشوں سے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی بد انتظامی کی وجہ سے پھیلی ہے۔ مصطفی کمال

 

*مؤرخہ: 24 اگست، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک تباہی اور بربادی بارشوں سے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی بد انتظامی کی وجہ سے پھیلی ہے۔ پیپلز پارٹی کی نااہل، ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کو فوٹو سیشن کروانے کے سوا کوئی کام نہیں، کراچی سے کشمور تک پورے سندھ میں سیلابی بارشوں سے جہاں سینکڑوں معصوم انسانی جانیں ضائع ہوگئیں وہیں اربوں روپے کی کھڑی فصلیں تباہ و برباد ہوگئی؛ مال، مویشی، گھر سیلابی پانی کے ریلوں میں بہہ گئے۔ کراچی سے کشمور تک لاکھوں افراد بے یارو مددگار کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہیں اور اس سب کی زمہ دار صرف پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بلدیاتی حکومت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ آج اگر منتخب بلدیاتی حکومتیں موجود ہوتیں تو ریسکیو اور ریلیف کا کام زیادہ سرعت سے انجام پاسکتا تھا مگر سندھ کے نااہل حکمران کرپشن میں مصروف ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کو کراچی سے کشمور تک موت، تباہی اور بربادی نظر آگئی لیکن پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو نظر نہیں آرہی۔ پیپلز پارٹی کی ظالم سندھ حکومت یاد رکھے کہ کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، اگر عوام پر مسلط ان زبردستی کے حکمرانوں کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکا نا گیا تو عوام کا سمندر اس نظام اور حکمرانوں کو انکے محلوں سمیت بہا لے جائے گا۔ تباہی بربادی سے صوبہ سندھ کا بچا کھچا نظام بھی تباہ ہوچکا ہے۔ عوام کو موجودہ حکمرانوں سے کسی خیر کی امید نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کونسل کے عہدے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پاکستان چلانے والوں سے اپیل کی کہ کراچی سے کشمور تک پورے سندھ کو آفت زدہ قرار دے کر فوری ریلیف دیا جائے۔