Categories
Home News PSP News

مصطفی کمال کا معروف گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مصطفی کمال کا معروف گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

 

*مؤرخہ:21 اگست، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے معروف گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نیرہ نور گلوکاری کے شعبے میں منفرد مقام کی حامل تھیں، ان کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم گلوکارہ سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔