Categories
Home News PSP News

این اے 245 میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام سے پی ایس پی کے امیدوار سید حفیظ الدین کو بھاری اکثریت میں ووٹ دے کر کامیاب کرائیں مصطفی کمال کی عوام سے اپیل

این اے 245 میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام سے پی ایس پی کے امیدوار سید حفیظ الدین کو بھاری اکثریت میں ووٹ دے کر کامیاب کرائیں مصطفی کمال کی عوام سے اپیل

 

*مؤرخہ: 20 اگست 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے این اے 245 میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام سے پی ایس پی کے امیدوار سید حفیظ الدین کو بھاری اکثریت میں ووٹ دے کر کامیاب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام اپنے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو انکے پاس پی ایس پی کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں بصورت دیگر حالات کی مزید خرابی کے زمہ دار وہ خود ہونگے۔ عوام گھروں سے باہر نکلیں اور پی ایس پی کو اپنے شہر کا چوکیدار بنائیں، پی ٹی آئی نے فیصلہ کر رکھا ہے کہ وہ سیٹ جیتنے کے بعد استعفی دیدیں گے اگر جیتنے والے استعفیٰ کے لئے الیکشن میں لڑ رہے ہیں تو انکو ووٹ دینے والوں کے ووٹ ضائع ہونگے دوسری جانب پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کر دیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کو کیسی سروس دے رہی ہے جو پیپلز پارٹی گٹر لائنوں کا اختیار نہیں چھوڑے وہ اپنا ایم این اے چھوڑ رہی ہے۔ قوم کے پاس پی ایس پی کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن ہے۔ ووٹ کو ضائع نہ ہونے دیں ڈولفن پر مہر لگا کر پاک سرزمین پارٹی کو کامیاب بنائیں کیونکہ سید حفیظ الدین پاک سرزمین پارٹی کے امیدوار اور بہترین نمائندے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چودہ سالوں سے پیپلزپارٹی حکمران ہے لیکن اس نے اس دوران کراچی کو اضافی پانی کا ایک قطرہ تک نہیں دیا گیا۔ اندرون سندھ کے عوام نے بہت پہلے پیپلز پارٹی کے سامنے مزاحمت ختم کردی تھی۔ اندرون سندھ کے انتخابات میں ڈاکو اور پولیس ایک ساتھ پی پی پی کی حق میں ٹھپے لگا رہے تھے۔ کراچی اور حیدرآباد کے مساٸل کا حل ہمارے پاس ہے۔ لیکن ہمیں عوام کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کراچی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی آواز بنے گی، عوام نے صحیح فیصلہ نہیں کیا تو پھر عوام خود زمہ دار ہوگی۔ ہم عوام کی خدمت کرنے کیلئے کھڑے ہیں، پہلے بھی شہر ہمارے ہاتھ سے بنا تھا اب بھی بنائیں گے ہمارا ماضی آنے والے بہتر کل کی ضمانت ہے۔