این اے 245 کی عوام پی ایس پی کے امیدوار کو ووٹ کریں بصورت دیگر حلقے کی مزید تباہی و بربادی کے زمہ دار وہ خود ہونگے مصطفی کمال
August 19, 2022
*مورخہ: 19 اگست، 2022*
(پریس ریلیز)
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ این اے 245 کی عوام پی ایس پی کے امیدوار کو ووٹ کریں بصورت دیگر حلقے کی مزید تباہی و بربادی کے زمہ دار وہ خود ہونگے۔ اس حلقے سے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اقتدار میں رہے لیکن حلقے کا حشر سب کے سامنے ہے۔ کراچی میں اسوقت تمام سیاسی جماعتیں بشمول ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اقتدار میں ہیں لیکن کراچی تباہی و برباد ہوگیا ہے۔ ایم کیو ایم کا چودہ سال طاقتور ترین گورنر رہا، 10سال بلدیات کی وزارت رہی، پورٹ اینڈ شپنگ 10 سال، 5 سال ایکسائیز، ہیلتھ کی وزارت 10 سال، 5 سال وزارت داخلہ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ 5 سال، 5 سال یوتھ کی وزارتیں رہیں لیکن ایم کیو ایم کے 40 سالہ دور میں انکے پاس مصطفیٰ کمال کے کاموں کے علاوہ بتانے کیلئے کچھ نہیں۔ پی ٹی آئی نے فیصلہ کر رکھا ہے کہ وہ سیٹ جیتنے کے بعد استعفی دیدیں گے اگر جیتنے والے استعفیٰ کے لئے الیکشن میں لڑ رہے ہیں تو انکو ووٹ دینے والوں کے ووٹ ضائع ہونگے۔ ایڈووکیٹ سید حفیظ الدین سے بہتر امیدوار این اے 245 میں نہیں، اگر ہوتا تو ہم اسکے حق میں سید حفیظ الدین کو خود دستبردار کروا دیتے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کر دیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کو کیسی سروس دے رہی ہےجو پیپلز پارٹی گٹر لائنوں کا اختیار نہیں چھوڑے وہ اپنا ایم این اے چھوڑ رہی ہے۔ قوم کے پاس پی ایس پی کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن ہے۔ ووٹ کو ضائع نہ ہونے دیں ڈولفن پر مہر لگا کر پاک سرزمین پارٹی کو کامیاب بنائیں کیونکہ سید حفیظ الدین پاک سرزمین پارٹی کے امیدوار اور بہترین نمائندے ہیں۔ سید حفیظ الدین جیسا نمائندہ این اے 245 والوں کو نہیں ملے گا۔ پی ایس پی کراچی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی آواز بنے گی۔ ہمارے پاس انتخابی مہم چلانے کے لیے پیسے نہیں، حرام نہیں کمایا۔ جن پارٹیوں نے حرام کمایا انکے ہر کھمبے پر دو جھنڈے لگے ہوئے ہیں، عوام نے صحیح فیصلہ نہیں کیا تو پھر عوام خود زمہ دار ہوگی۔ ہم عوام کی خدمت کرنے کیلئے کھڑے ہیں، پہلے بھی شہر ہمارے ہاتھ سے بنا تھا اب بھی بنائیں گے ہمارا ماضی آنے والے بہتر کل کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی، امیدوار این اے 245 سید حفیظ الدین دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ این اے240 میں پولیس جانبدار تھی ہم نے پریزائڈنگ آفیسر کو دھاندلی کرتے ہوئے پکڑا تھا ہمارا مطالبہ ہے این اے 245 میں فوج کو تعنیات کیا جائے ان کی نگرانی میں این اے 245 اور بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں۔ علاؤہ ازیں ضمنی انتخابات این اے 245 کے سلسلے میں پی ایس پی کے تحت عظیم الشان ریلیاں نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں شامل تھیں۔ ریلی کا آغاز پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوس سے اور ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی لائینز ایریا پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء کاروں، موٹر سائیکلوں اور پیدل ہاتھوں میں پاکستان اور پی ایس پی کے پرچم اٹھائے فلگ شگاف نعرے لگا کر اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے رہے، عوام کی جانب سے مختلف مقامات پرریلی کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔