Categories
Home News PSP News

تمام اہل وطن کو پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش، مصطفی کمال

تمام اہل وطن کو پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش، مصطفی کمال

 

*مؤرخہ: 13 اگست، 2022*

( پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے تمام اہل وطن کو پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے، ہمیں آزادی کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے اور قربانیاں دینے والوں کا احترام کرنا ہوگا۔ یوم آزادی کے موقع پر جہاں ہمیں اپنے ملک سے وفاداری اور تجدید عہد کی ضرورت ہے وہیں اس اخلاقی گراوٹ سے بھی جان چھڑانی ہوگی جسکی وجہ سے ہمارا ملک ترقی کرنے کے بجائے تباہی کے دہانے پہ پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کی مضبوطی عام پاکستانی کے مضبوط ہونے میں ہے اور عام پاکستانی صرف اسوقت مضبوط ہوگا جب اسکو تمام بنیادی سہولیات میسر ہونگی اور بنیادی سہولیات صرف اسی صورت میں میسر ہونگی جب اختیارات اور وسائل نچلی ترین سطح پر منتقل ہو جائیں گے۔ پاکستانی قوم تا قیامت قائد اعظم سمیت تحریک آزادی پاکستان کے ایک ایک مجاہد کی مقروض رہے گی۔ ہمیں پاکستان کی نا صرف حفاظت کرنی ہے بلکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم پر عمل پیرا ہوکر اسکو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے۔ پاکستان کی ترقی کے لئے تمام پاکستانیو کو ناصرف اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور انتہائی محنت کیساتھ انجام دینے ہونگے بلکہ ہمیں رنگ، نسل، مذہب، زبان اور برادری سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کی مدد کر کے ملّی اخوت اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ چلنا ہوگا، نظریات کے اختلاف کو دشمنی میں تبدیل ہونے سے بچانا ہوگا، یہی پاکستان کی خدمت اور پاک سر زمین پارٹی کی اوّلین ترجیح ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب سے ایسے کام لے کہ ہم پاکستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کروا سکیں۔