Categories
Home News PSP News

پاک سر زمین پارٹی نے پاکستان کا 75واں یوم آزادی پاکستان سمیت دنیا بھر میں شایان شان انداز میں منائے گی

پاک سر زمین پارٹی نے پاکستان کا 75واں یوم آزادی پاکستان سمیت دنیا بھر میں شایان شان انداز میں منائے گی

 

*مؤرخہ: 10 اگست 2022*

 

(پریس ریلیز )

پاک سر زمین پارٹی نے پاکستان کا 75واں یوم آزادی پاکستان سمیت دنیا بھر میں شایان شان انداز میں منائے گی، جشن آزادی کی مرکزی تقریب 13 اگست کی رات فائیو اسٹار چورنگی، *نارتھ ناظم آباد* کراچی پر منعقد کی جائے گی جس سے چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اہم خطاب کریں گے، مرکزی تقریب میں رات 12 بجے ہزاروں کی تعداد میں عوام پاکستان کا قومی ترانہ پڑھیں گے۔ پی ایس پی کی جانب سے ملک بھر میں 14 اگست کو ریلیاں نکالی جائیں گی اور بیرون ملک پی ایس پی کے تمام چیپٹرز میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیو سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ایس پی کے تحت منعقدہ تقاریب اور ریلیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے باشعور اور زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کریں۔