Categories
Home News PSP News

بھارت جدوجہد آزادی کشمیر کو کسی قانونی ترمیم سے دبا نہیں سکتا مصطفی کمال

بھارت جدوجہد آزادی کشمیر کو کسی قانونی ترمیم سے دبا نہیں سکتا مصطفی کمال

 

*مؤرخہ: 5 اگست، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ بھارت جدوجہد آزادی کشمیر کو کسی قانونی ترمیم سے دبا نہیں سکتا اور نا ہی طاقت اور جبر سے آزادی کشمیر کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر قبضہ، کریک ڈاؤن، قتل عام اور محاصرے کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے میں مکمل ناکام ہے۔ نریندر مودی کی فاشسٹ سرکار کے اقدامات اور پالیسوں سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی خاموشی بھارتی جبر کے بڑھنے کی وجہ ہے۔ اقوامِ عالم کو اس دیرینہ عالمی مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنا ہوگا ورنہ یہ تیسری عالمی جنگ کا شاخسانہ ثابت ہو سکتا ہے۔کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور یہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے کیونکہ کشمیریوں پر مظالم انکے مذہب اسلام کی وجہ سے ڈھائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی آزاد کشمیر کے عہدے داران سے وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کشمیر بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ حق خودارادیت کا حصول کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔ اپنے حق کے حصول کیلئے مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بڑے پیمانے پر آج تک قربانیاں دے رہے ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی ہر لحاظ سے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ضرورت پڑنے پر کشمیر کی آزادی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔