Categories
Home News PSP News

پی ایس پی کا نظریہ ملک کے طول و عرض میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے مصطفی کمال

پی ایس پی کا نظریہ ملک کے طول و عرض میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے مصطفی کمال

 

*مؤرخہ: 3 اگست، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی کا نظریہ ملک کے طول و عرض میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے، پی ایس پی کی وجہ سے آج ظالم کمزور ہورہا ہے۔ پاکستان کو اب فیصلہ کرکہ باکردار، قابل اور محنتی قیادت کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ قوم کے پاس پی ایس پی کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ پی ایس پی ہی کراچی اور ملک کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت، علم، تجربہ اور جذبہ رکھتے ہیں کیونکہ ہم نے ہی اسے پہلے بھی بنایا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں عہدے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے تین اہم آئینی ترامیم کی تجاویز پیش کی ہیں۔ پہلی آئینی ترمیم کے تحت وزیراعظم اور وزیراعلی کی طرح میئر کے اختیارات اور ڈپارٹمنٹ بھی آئین میں درج کیے جائیں، دوسری ترمیم کے زریعے جس طرح آئین پاکستان میں این ایف سی ایوارڈ درج ہے اسی طرح پی ایف سی ایوارڈ آئین میں درج کردی جائے۔ تیسری ترمیم کے تحت جب تک ملک میں منتخب بلدیاتی نظام موجود نا ہو تب تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نا ہوں۔ یہ تین آئینی ترامیم ہی پاکستان کی بقا، استحکام اور ترقی کا موجب ہیں۔