Categories
Home News PSP News

مصطفی کمال کا لسبیلہ میں امدادی سرگرمیوں کے دوران پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مصطفی کمال کا لسبیلہ میں امدادی سرگرمیوں کے دوران پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مؤرخہ ،2 اگست 2022

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے لسبیلہ میں امدادی سرگرمیوں کے دوران پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اعلی افسران کو عظیم مقصد کی راہ میں شہادت نصیب ہوئی۔ انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ فوجی افسران کی کامل مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل عطاء کرے اور شہید فوجی افسران کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔