پی ایس پی کو ووٹ نہ دیکر آج پوری قوم گٹر ملا پانی پینے پر مجبور ہے، مصطفی کمال
July 31, 2022
*مورخہ 31 جولائی 2022*
(پریس ریلیز)
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں 2018 سے لیکر 2023 تک کئی سیاسی جماعتیں اقتدار میں تھیں جو عوام کے لیے بہت کچھ کر سکتی تھیں مگر ایسا نہیں کیا کیونکہ کرپٹ حکمرانوں کو نا تو کام کرنے کی سمجھ ہے اور نا ہی لگن۔ پی ایس پی کو ووٹ نہ دیکر آج پوری قوم گٹر ملا پانی پینے پر مجبور ہے، سیوریج کا نظام تباہ و برباد ہوگیا، پورا خاندان نالوں میں گر کر ختم ہورہا ہے، کچرا اٹھ نہیں رہا، لوگ نالے میں گر کر مر رہے ہیں، ہر جانب تباہی و بربادی ہے۔ حکمران ٹھیک نہیں ہوسکتے، عوام کو درست فیصلہ کرنا ہوگا۔ اگر عوام پی ایس پی کو ووٹ دیتی تو ہم راتوں میں جاگ کر ان کی صبح کو بہتر بنا رہے ہوتے۔ اگر عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایک رات میں حالات بہتر ہونا شروع ہو سکتے ہیں، ہمارے ہاتھوں سے یہ شہر بنا تھا، ہمیں مسائل اور انکا حل سمجھنے کے لیے پاور پوائنٹ پریزنٹیشنز کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں پتہ ہے کہ کے الیکٹرک پر کس طرح پریشر ڈالنا ہے تاکہ اس کی اجارہ داری ختم ہو سکے۔کارکردگی، تجربے، ایمانداری اور محنت میں پی ایس پی کا کوئی مقابل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کیماڑی سے پی ایس پی کے بلدیاتی امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ میں نے تین سو ارب روپے میں نے اپنے ہاتھوں سے خرچ کئے۔ آج میرا دشمن بھی ایک روپیہ چوری کرنے کا الزام نہیں لگا سکتا، عوام کو چاہیے کہ اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کے ساتھ تجربات نہ کریں بلکہ کارکردگی، کردار اور تجربے کی بنیاد پر پاک سرزمین پارٹی کو مضبوط کریں اور پاکستان سمیت آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔