Categories
Home News PSP News

اچھے اور شریف لوگوں کی سیاست سے دوری اور خاموشی کی وجہ سے پاکستانی سیاست میں برے اور کرپٹ لوگ ہیں مصطفی کمال

اچھے اور شریف لوگوں کی سیاست سے دوری اور خاموشی کی وجہ سے پاکستانی سیاست میں برے اور کرپٹ لوگ ہیں مصطفی کمال

 

*مؤرخہ: 26 جولائی، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ اچھے اور شریف لوگوں کی سیاست سے دوری اور خاموشی کی وجہ سے پاکستانی سیاست میں برے اور کرپٹ لوگ ہیں، نظام بدلنے کے لیے اچھے اور شریف لوگوں کو سیاست میں آنا پڑے گا۔ اس ملک کی تمام برائی شریفوں کی وجہ سے ہے، اچھے اور شریف ہوکر کہتے ہیں سیاست بہت برا کام ہے۔ پانی، بجلی، گیس، تعلیم، صحت اور دیگر نظام کسی سیاست دان نے دینی ہے، اچھے اور شریف لوگ سیاست میں نہیں ہونگے تو پھر کوئی برا اور کرپٹ سیاست دان ہوگا۔ رات کو ٹالک شو دیکھ کر حکمرانوں کو برا بھلا کہ کر سو جانے سے صبح حکمران مرے گا نہیں بلکہ اچھے اور شریف لوگوں کی خاموشی کی وجہ سے اور مضبوط ہوجائے گا اور پھر مزید طاقت سے ظلم کوئے گا۔ ظلم کے نظام کیخلاف کوشش کیے بغیر کچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں عمائدین سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر قیامت کے دن تک الله کی سنت ایک ہے، وہ لوگوں کی کوشش کیے بغیر کبھی حالات نہیں بدلتا۔ تمام انبیاء نے کوششیں کیں تب جاکر الله کی مدد آئی۔ پی ایس پی ظلم کے نظام کیخلاف کوشش کررہی ہے۔ جب تک عوام ہمارے ساتھ کھڑے نہیں ہونگے تب تک ظالم حکمران مزید طاقتور ہوتا جائے اور حالات مزید بگڑ جائیں گے لیکن اس سب کے زمہ دار خاموش رہنے والے لوگ ہونگے۔