Categories
Home News PSP News

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی چیف، ریاستی ادارے، چیف جسٹس آف پاکستان پیپلز پارٹی کی دہشت گردی کو روکنے کیلئے تیار نہیں۔ مصطفی کمال

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی چیف، ریاستی ادارے، چیف جسٹس آف پاکستان پیپلز پارٹی کی دہشت گردی کو روکنے کیلئے تیار نہیں۔ مصطفی کمال

 

*مورخہ: 23 جولائی 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی چیف، ریاستی ادارے، چیف جسٹس آف پاکستان پیپلز پارٹی کی دہشت گردی کو روکنے کیلئے تیار نہیں۔ شہباز شریف کی حکومت دو سیٹوں کی مرہون منت ہے اور پیپلز پارٹی اس صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔ جس کا خمیازہ کراچی حیدر آباد اور شہری سندھ کی عوام بھگت رہے ہیں۔ مہاجروں کے نام نہاد ٹھیکیدار آج اپنی سات سیٹوں پر سودا کرنے چھوڑ دیں اور شہباز شریف کی حکومت سے باہر آجائیں تو حکومت گر جائے گی۔ حکومت سر کے بل شہر کے لیے ایم کیو ایم کی بات مانے گی لیکن ایم کیو ایم نے اپنی وزارتوں اور کرپشن کے لیے مہاجروں کے حقوق کا سودا کرلیا ہے۔ ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں تاکہ اس زرداری ٹولے سے سندھ کو نجات ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے عہدے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنے کے لیے سندھ کے دوسرے شہروں سے پولیس منگوا لی ہے۔ یہ پولیس نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے اجرتی کارکنان ہیں۔ دنیا نے دیکھا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے پولیس اور ڈاکوؤں سے ٹھپے لگوا کر نشتیں جیتی ہیں جبکہ صوبائی الیکشن کمیشن کی آنکھیں بند رہیں۔ ہم کراچی حیدرآباد میں ایسی زیادتی نہیں ہونے دینگے اور بھرپور مزاحمت کریں گے۔ ہماری آرمی چیف اور چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو اس ظلم سے روکا جائے اور یہ صوبہ پیپلزپارٹی کے حوالے نہ کیا جائے۔