جسطرح دنیا کا کوئی ملک وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے بغیر کام نہیں کرسکتا اسی طرح دنیا کا کوئی شہر منتخب مئیر اور منتخب بلدیاتی حکومت کے بغیر نہیں چل سکتا مصطفی کمال
July 21, 2022
*مورخہ: 21 جولائی 2022*
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جسطرح دنیا کا کوئی ملک وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے بغیر کام نہیں کرسکتا اسی طرح دنیا کا کوئی شہر منتخب مئیر اور منتخب بلدیاتی حکومت کے بغیر نہیں چل سکتا۔ پی ایس پی کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور اس عمل کو انتخابی دھاندلی سے تعبیر کرتی ہے۔ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی غیر موجودگی کی وجہ سے شادمان ٹاؤن جیسا سانحہ رونماء ہوا ہے۔ خدانخواستہ اگر ایسا ہی کوئی حادثہ متوقع بارشوں میں رونماء ہوتا ہے تو اسکی زمہ دار الیکشن کمیشن ہوگی۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کو معطل کرنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی حب کو مزید تباہی سے بچائے۔ جس طرح سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی نے پولیس، ڈاکوؤں اور صوبائی الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے انتخابات جیتے، اسی طرح سے پیپلزپارٹی کراچی اور حیدرآباد پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جو پی ایس پی نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات اور پاک سر زمین پارٹی کے درمیان تحریری معاہدے کے مطابق فوری طور پر بلدیاتی نظام پر قانون سازی کرے اور با اختیار بلدیاتی نظام سندھ میں رائج کرے۔ پیپلز پارٹی غلط حلقہ بندیاں کرکہ کراچی اور حیدرآباد پر قابض ہونا چاہتی ہے لحاظہ سندھ حکومت کراچی اور حیدرآباد میں کی گئی غلط اور ناجائز حلقہ بندیوں کو فوری درست کرئے اور منصفانہ حلقہ بندیاں کروائے لیکن اسکے باوجود غلط حلقہ بندیوں کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا جواز نا بنایا جائے۔ پاک سرزمین پارٹی سندھ بھر کی عوام کی آواز ہے، جو کراچی سے کشمور تک ہر مظلوم کی آواز ہے۔