پاکستان پیپلز پارٹی اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس ملک کو دوبارہ توڑنے کی سازش کر رہی ہے مصطفی کمال
July 18, 2022
*مورخہ: 18 جولائی 2022*
(پریس ریلیز)
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس ملک کو دوبارہ توڑنے کی سازش کر رہی ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے خمیر میں پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے، ان کے بڑوں نے بھی یہی کیا تھا اور اب ان کی نئی نسل بھی اسی راستے پر گامزن ہے۔ ظلم کی انتہا ہے کہ انسانوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے اور تمام ظلم اور بربریت کے سامنے ریاست کا کوئی بھی ادارہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پاکستان کے ریاستی ادارے اور سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور نہ کوئی اور ادارہ پیپلز پارٹی کی دہشت گردی کو روکنے کیلئے تیار ہے۔ شہباز شریف کی حکومت دو سیٹوں کی مرہون منت ہے۔ اس صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔ جس کا خمیازہ کراچی حیدر آباد اور شہری سندھ کی عوام بھگت رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے 14 سالہ حکمرانی میں پاکستان کے معاشی حب کراچی کو پینے کا ایک اضافی قطرہ پانی نہیں دیا گیا بلکہ جو پانی آتا تھا وہ بھی ہائیڈرنٹس بنا کر چوری کر کے عوام کو ہی اربوں روپے ک فروخت کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں بلدیاتی امیدوران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اپنی نسلوں کو خاموشی سے دفنانے کے بجائے پاک سرزمین پارٹی نے پیپلز پارٹی کی جمہوری دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں دنیا نے دیکھا کہ ڈاکو، پولیس اور صوبائی الیکشن کمیشن کے اہلکار مل کر پیپلز پارٹی کے لیے ٹھپے لگاتے رہے۔ ریاست کو اگر ہماری فکر نہیں ہے تو خود اپنے حقوق کی جدوجہد کریں گے۔ اگر عوام پیپلز پارٹی کے ظلم کے سامنے کھڑے ہوگئے تو پھر جو کچھ ہوگا ریاست اور ریاستی ادارے اسکے زمہ دار ہونگے۔ کراچی اور حیدرآباد کی عوام کے پاس پی ایس پی کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔
[7/18, 6:35 PM] M.Asad Sheikh: http://www.psp.org.pkPSP
*مؤرخہ: 18 جولائی ،2022*
( پریس ریلیز) پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین ارشد وہرہ نے کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار خاندان کے نالے میں گرنے سے خاتون اور دو ماہ کے بچے کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے اربابِ اختیار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کب تک کراچی وفاقی حکومت چلانے کا تاوان ادا کرتا رہے گا؟ ایک تو نالوں کی بروقت صفائی نا ہونے کے باعث نالے بارشوں میں ابل پڑتے ہیں بلکہ حفاظتی دیوار تعمیر نہ کرنا سندھ حکومت کی نااہلی اور کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی نااہلی اس جملے سے چھپاتے ہیں کہ زیادہ بارش ہوتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔ ہم بلاول بھٹو سے کہتے ہیں کہ کراچی کی عوام زیادہ ٹیکس دیتی ہے تو کراچی پہ زیادہ پیسہ بھی لگنا چاہیے۔ کراچی سے حاصل کردہ ٹیکس کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو آصف زرداری کی زاتی جاگیر بنا دیا، کراچی ڈوب رہا ہے تو پاکستان ڈوبے گا۔ انہوں نے نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے خاندان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔