ارشد وہرہ کاکراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار خاندان کے نالے میں گرنے سے خاتون اور دو ماہ کے بچے کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
July 18, 2022
*مؤرخہ: 18 جولائی ،2022*
( پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین ارشد وہرہ نے کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار خاندان کے نالے میں گرنے سے خاتون اور دو ماہ کے بچے کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے اربابِ اختیار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کب تک کراچی وفاقی حکومت چلانے کا تاوان ادا کرتا رہے گا؟ ایک تو نالوں کی بروقت صفائی نا ہونے کے باعث نالے بارشوں میں ابل پڑتے ہیں بلکہ حفاظتی دیوار تعمیر نہ کرنا سندھ حکومت کی نااہلی اور کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی نااہلی اس جملے سے چھپاتے ہیں کہ زیادہ بارش ہوتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔ ہم بلاول بھٹو سے کہتے ہیں کہ کراچی کی عوام زیادہ ٹیکس دیتی ہے تو کراچی پہ زیادہ پیسہ بھی لگنا چاہیے۔ کراچی سے حاصل کردہ ٹیکس کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو آصف زرداری کی زاتی جاگیر بنا دیا، کراچی ڈوب رہا ہے تو پاکستان ڈوبے گا۔ انہوں نے نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے خاندان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔