Categories
Home News PSP News

دنیا نے 50 سال پہلے یہ گر سیکھ لیا کہ انکی معاشی اور معاشرتی ترقی کا راز شہروں کی تعمیر اور ترقی میں پنہاں ہے مصطفی کمال

دنیا نے 50 سال پہلے یہ گر سیکھ لیا کہ انکی معاشی اور معاشرتی ترقی کا راز شہروں کی تعمیر اور ترقی میں پنہاں ہے مصطفی کمال

 

*مورخہ: 16 جولائی، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے دنیا نے 50 سال پہلے یہ گر سیکھ لیا کہ انکی معاشی اور معاشرتی ترقی کا راز شہروں کی تعمیر اور ترقی میں پنہاں ہے۔ افسوس پاکستان میں بلکل الٹ حساب ہے، پاکستان میں 75 سال میں کوئی ایک نیا شہر تعمیر نہیں کیا گیا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان جس شاخ کراچی پر بیٹھا ہے، پاکستان چلانے والے اسی شاخ کو کاٹ رہے ہیں۔ نیویارک کے بغیر امریکا، شنگھائی کے بغیر چین، استنبول کے بغیر ترکی، بمبئی کے بغیر بھارت کی معاشی ترقی کا سوال پیدا نہیں ہوتا، ہم سے علیحدہ ہوکر بنگلادیش نے بھی کئی نئے شہر آباد کیئے، آج بنگلہ دیش کی معیشت پاکستان کی معیشت سے کئی گنا بہتر ہے۔ جبکہ پاکستان میں صرف ایک شہر اسلام آباد بنا وہ بھی معاشی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں بلکہ اربابِ اختیار اور بیوروکریسی کے لیے بنایا گیا۔ حکمرانوں سے بات کرنا یا کوئی مطالبہ کرنا عوام کی توہین ہے کیونکہ انہوں نے تو ٹھیک نہیں ہونا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کیماڑی سے بلدیاتی امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہر وقت یہ اطلاع آ رہی ہے کہ یہ ملک ڈیفالٹ ہو سکتا ہے، ملک میں موجود مہنگائی یا مہنگے پیٹرول سے کسی امیر زادے حکمران کو تکلیف نہیں ہوئی، حکمرانوں کو یہ بھی نہیں پتا کہ انکے پاس کتنی دولت ہے۔ غریب آدمی کو ملک کے دیوالیہ ہونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اب اس طرح وینٹیلیٹر لگا کر پاکستان نہیں چلایا جا سکتا۔ سندھ میں جو صورتحال ہے، عوام کا کوئی والی وارث نہیں، ریاست خاموش ہے۔ ایسے میں اگر ملک دشمن ایجنسیاں لوگوں کی محرومیوں کا فائدہ اٹھا کر انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہیں تو آرام سے کر سکتی ہیں۔ تب تمام ریاستی ادارے جاگ جائیں گے اور آپریشن کرنے، لاپتہ کرنے آجائیں گے لیکن آج جب زیادتیاں ہو رہی ہیں تو کوئی پوچھنے والا نہیں، عام آدمی کو سننے اور سہارا دینے کے لیے تیار نہیں۔ شہری سندھ کی عوام کا مینڈیٹ لے کر حکومت اور اس کے اتحادی جو پیپلز پارٹی کو تقویت دیتے رہے ہیں، ان کے خلاف عوام کو نکلنا ہوگا۔ عوام پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں، ہمیں ہی اس شہر کو ٹھیک کرنا آتا ہے اور ہم ہی انشاء الله اس شہر کو ٹھیک کریں گے۔