Categories
PSP News

مصطفی کمال کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش

مصطفی کمال کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش

 

*مؤرخہ: 9 جولائی 2022*

(پریس ریلیز)

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر پاکستان ہاؤس سے جاری ایک خصوصی پیغام میں سید مصطفی کمال نے کہا کہ یہ دن ہمیں الله کی رضا اور خوشنودی کی خاطر اپنی عزیز ترین ملکیت قربان کرنے کا درس دیتا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اطاعت واضح کرتی ہے کہ الله کی رضا کا حصول ہی مومن کا اصل مقصدِ حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الضحیٰ ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے، کوئی بھی قوم ایثار و قربانی کے جذبے کے بغیر نا تو ترقی کرسکتی اور نا ہی نامساعد حالات کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ قربانی کا اصل مقصد ذاتی خواہشات و مفادات کو اعلیٰ ترین مقاصد کے لیے قربان کرنا ہے، یہی وجہ ہے کہ پی ایس پی انسانیت کے بھلائی کے جدوجہد کر رہی ہے، انہوں نے عوام بالخصوص مخیر اور صاحب حیثیت افراد سے اپیل کی کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر جہاں غرباء اور مستحقین کو یاد رکھا جاتا ہے وہاں سفید پوش خاندانوں کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ انہیں بھی عید کی خوشیوں میسر آسکیں۔ قوم خوشی کے اس موقع پر اپنی دعاؤں میں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کو ضرور یاد رکھیں جو اپنے حق خود ارادیت کی خاطر بھارتی ظلم و جبر کا شکار ہیں، سید مصطفی کمال نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید کے موقع پر کرونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔