مصطفیٰ کمال اور آسیہ اسحاق کیپاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز PAPP کے حالیہ انتخابات میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے صدر سید عباس مہدی کے علاوہ نو منتخب عہدیداران سمیت ٹرسٹ کے اراکین کو دلی مبارک باد
June 26, 2022
*مؤرخہ: 26 جون 2022*
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات آسیہ اسحاق نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز PAPP کے حالیہ انتخابات میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے صدر سید عباس مہدی کے علاوہ نو منتخب جنرل سیکریٹری محمد جمیل، نائب صدر محمد نعمان، جوائنٹ سیکرٹری اطہر خان، خازن سید عمران علی، ممبرز گورننگ باڈی مسرور عابدی، اشرف میمن، رضوان تبسم، محمد متین خان اور رشید احمد سمیت ٹرسٹ کے اراکین کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک تہنتی پیغام میں انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب اراکین بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث فوٹوگرافرز کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور بلا رنگ و نسل سب کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔