Categories
Home News PSP News

پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے این اے 240 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں آئینی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن، تمام امیدواران اور ڈی آر او سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جون کو عدالت طلب کرلیا۔

پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے این اے 240 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں آئینی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن، تمام امیدواران اور ڈی آر او سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جون کو عدالت طلب کرلیا۔

 

*مورخہ: 6 جون 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے این اے 240 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں آئینی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن، تمام امیدواران اور ڈی آر او سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جون کو عدالت طلب کرلیا۔ پی ایس پی کی آئینی پیٹیشن میں عدالت سے این اے 240 کے ضمنی انتخابات چھٹی والے دن بروز اتوار کروانے کی استدعا کی گئی ہے۔ پی ایس پی کی جانب سے آئینی درخواست این اے 240 سے پی ایس پی کے امیدوار شبیر احمد قائم خانی نے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروائی۔ آئینی درخواست سے قبل پی ایس پی این اے 240 کے ضمنی انتخابات چھٹی والے دن کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواستیں دے چکا تھا۔ پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال بھی الیکشن کمیشن کو این اے 240 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کو خط ارسال کر چکے تھے۔آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق این اے 240 کے ضمنی انتخابات 16 جون بروز جمعرات ورکنگ ڈے ہونا قرار پایا ہے۔ آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ این اے 240 میں رہائش پذیر بیشتر مرد اور خواتین ملازمت پیشہ ہیں اس لیے بروز جمعرات ووٹ ڈالنے کے قومی فریضے سے محروم رہ جائیں گے۔آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمعرات ورکنگ ڈے کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ بہت کم رہے گا جو جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔آئینی درخواست میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو 2017 کے الیکشن قوانین کے تحت این اے 240 کے ضمنی انتخابات چھٹی والے دن بروز اتوار کروانے کے لیے پابند کرئے۔