Categories
Home News PSP News

عمران خان کی سیاست ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی لیکن پاکستان انشاء الله قائم و دائم رہے گا مصطفی کمال

عمران خان کی سیاست ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی لیکن پاکستان انشاء الله قائم و دائم رہے گا مصطفی کمال

 

*مورخہ: 3 جون 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم نہیں بنتا تو پتہ نہیں چلتا کا یہ کتنا بڑا جھوٹا ہے۔ آج کہتا ہے کہ میں وزیر اعظم نہیں رہا تو پاکستان کی تین ٹکڑے ہو جائیں گے۔ عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ پاکستان کے کسی بھی اہم اور حساس عہدے کے لیے ذہنی طور پر مس فٹ ہیں۔ عمران خان کی سیاست ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی لیکن پاکستان انشاء الله قائم و دائم رہے گا۔ پی ایس پی ریاست پاکستان سے وفادر ہے، ہمارے ہوتے کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ عمران خان چار سال بعد اپنی حکومتی نااہلی پر معزرت کے بجائے فرح گوگی کا دفاع کرہے ہیں۔ ظالم صرف وہ نہیں جو اپنے ہاتھوں سے ظلم کر رہا ہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو تمام مظالم کے باوجود خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ اگر تم ظلم کے آگے کھڑے ہونے والے نہیں بنو گے تو اپنے ہاتھ سے ظالم کو مزید مضبوط کرو گے۔ ہم نے پی ایس پی کے نام سے کلینک کھول لی ہے کراچی والوں پی ایس پی علاج کروالو ،کراچی بیمار ہے اور ہم ہی اس کے بہترین طبیب ہیں۔ اس شہر اور صوبے کا ہمارے علاؤہ کوئی حل نہیں۔ آنے والا وقت پاک سرزمین پارٹی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 240 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں لانڈھی 100 کواٹر 51D کورنگی UC26 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوار برائے حلقہ این اے 240 شبیر احمد قائم خانی، جوائنٹ سکیرٹری ڈاکٹر یاسر، صدر ڈسٹرکٹ کورنگی نجم مرزا اور دیگر مرکزی عہدداران بھی موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے اہلیان کراچی و حیدرآباد کو اپنی بازاری سیاست کی نظر کردیا ہے۔ لانڈھی اور کورنگی کے عوام اپنے مینڈیٹ کو بار بار بیچنے والوں کو پہچانیں اور ووٹ دینے سے پہلے نمائندوں کا کردار اور کارکردگی دیکھیں نہ کہ کسی لسانی نعرے پر ووٹ دیں۔ لانڈھی کورنگی والوں نے اپنے بدترین حالات بدلنے ہیں تو پاک سرزمین پارٹی کو موقع دینا ہوگا۔ بالخصوص مہاجر قوم کے ساتھ جو زیادتیاں ہوئی ہیں اس میں بد قسمتی سے اپنے منتخب نمائندے ہی شامل تھے۔ پی ایس پی کی جدوجہد سے شہداء قبرستان میں تالے لگ گئے، شہر میں امن و امان بحال ہوا ہے۔ لاپتہ لوگ بازیاب ہوئے، ہم اب شہر کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ہم ہی گامزن کریں گے۔ عوام کو بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔ غفلت برتنے پر نسلوں کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے 6 سال میں حکومت میں نا ہوتے ہوئے بھی قوم کے لیے وہ کچھ کیا جو ایم کیو ایم 40 سال حکومت میں رہتے ہوئے نہیں کرسکی۔ 550 لاپتہ مہاجروں میں سے 525 لاپتہ مہاجروں کو ہم نے اپنے کردار کی وجہ سے بازیاب کروایا، اصل لاپتہ مہاجروں کی تعداد کا ایم کیو ایم کو پتہ ہی نہیں۔ جب ہم لاپتہ افراد کو بازیاب کروا رہے تھے تو ایم کیو ایم ہمارے بارے میں کہتی تھی کہ ہم نے مجرمان کے لیے ڈرائی کلین لگائی ہے، اب خود ان لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکومتوں سے معاہدہ کررہے ہیں، جنکے خاندانوں سے ایم کیو ایم نے لاتعلقی کر رکھی تھی، جن سے یہ ملنا بھی پسند نہیں کرتے تھے آج ان لاپتہ افراد کی اکثریت اپنے گھروں میں ہے۔ بقیہ 25 لاپتہ مہاجروں کو بھی انشاء الله ہم ہی بازیاب کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے کارکنانِ میرے سر کا تاج ہیں۔