آسیہ اسحاق کا زکریا ایکسپریس میں ٹرین کے عملے کی جانب سے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت
May 30, 2022
*مورخہ: 30 مئی2022*
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات آسیہ اسحاق نے زکریا ایکسپریس میں ٹرین کے عملے کی جانب سے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے قوم کی بیٹیاں اب سفر میں بھی محفوظ نہیں۔ آسیہ اسحاق نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو مثالی عبرتناک سزا کا قانون اسمبلی سے منظور نہیں کروایا جارہا۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک معاشرے کے ان ناسوروں کو مثالی عبرتناک سزا نہیں ملیں گی تب تک قوم کی بہن بیٹیاں محفوظ نہیں ہونگی۔ ملک بھر میں تسلسل کے ساتھ خواتین اور معصوم بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ سے عدم تحفظ کا احساس شدید ہوتا جارہا ہے۔ ٹرین میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر سندھ حکومت گونگی بہری اور بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لڑکیوں اور بچیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی کے گھناؤنے واقعات اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ ہمارا معاشرہ معاشی، تعلیمی اور اخلاقی طور پر انتہائی کمزور ہوچکا ہے۔ پاکستان کی بقا باکردار قیادت میں پنہاں ہے. پاک سرزمین پارٹی پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جس کی قیادت باکردار، بااعتبار، قابل اور محنتی ہے جو پاکستان کے مسائل حل کرنا بخوبی جانتی ہے۔